DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MNA and President Pakistan Tehreek-e-Insaf North Punjab Sadaqat Ali Abbasi called on Prime Minister Imran Khan at Prime Minister’s House

ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود، مشیر اطلاعات جنرل(ر) عاصم باجوہ، معاون سیاسی امور برائے وزیراعظم شہباز گل بھی موجود تھے۔اس دوران لاک ڈاؤن کے حوالے سے ملکی معیشت پر اثرات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مری میں کرونا کے باعث موجودہ کاروباری حالات کے حوالے سے ایم این اے صداقت علی عباسی کی طرف سے لمحہ بہ لمحہ دی جانے والی اپڈیٹ سے آگاہ رہنے کا اظہار کیا۔ایم این اے صداقت علی عباسی نے وزیراعظم کو مری کے کاروباری طبقے کی طرف سے لاک ڈاؤن کھولنے کے حوالے سے مطالبے کو وزیراعظم کے سامنے رکھا۔ جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل کی میٹنگ کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالے سے SOPs کے تحت لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کردیا جائے گا۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری طبقے کو ریلیف پیکج کے حوالے سے مری اور گلیات کی سیاحتی انڈسٹری کو بھی شامل کرنے کے حوالے سے ایم این اے صداقت علی عباسی نے درخواست کی جس پر وزیراعظم نے مری اور گلیات کی سیاحتی انڈسٹری کو رہلیف پیکج میں شامل کرنے کا وعدہ کیا۔

Kahuta; Kahuta; MNA and President Pakistan Tehreek-e-Insaf North Punjab Sadaqat Ali Abbasi called on Prime Minister Imran Khan at Prime Minister’s House along with senior members of PTI and gave them details on current crisis of coronavirus.

تحصیل کہوٹہ میں کروناوائرس کے تیزی سے پھیلاؤ اور انتظامی امور پر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹرثمینہ بھٹی نے ایک اہم میٹنگ

Dr. Samina Bhatti of MS Tehsil Headquarters Hospital Kahuta held an important meeting on the rapid spread and management of Coronavirus in Tehsil Kahuta.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ میں کروناوائرس کے تیزی سے پھیلاؤ اور انتظامی امور پر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹرثمینہ بھٹی نے ایک اہم میٹنگ طلب کی میٹنگ میں مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹرمحمدعارف قریشی،سینئر راہنما PTI راجہ وحیداحمدخان،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹرخالد،راجہ فیض اللّٰہ ایڈووکیٹ،معروف سوشل ورکر منیراعوان،سید مناظرشاہ,اظہرستی اور دیگر موجود تھے میٹنگ میں مختلف امور پر تبادلہء خیال کے بعد یہ طے ہوا کہ خدانخواستہ کروناوائرس کے زیادہ پھیلاؤ پر کہوٹہ ہسپتال اور ہوتھلہ قرنطینہ سینٹر کے علاوہ مخیرحضرات کے تعاون سے مریضوں کیلئے مزید رہائش اور کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے گا۔

صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی زیر صدارت پریس کلب کہوٹہ کا تعزیتی اجلاس

Press Club Kahuta condolence meeting chaired by Raja Imran Zameer

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی زیر صدارت پریس کلب کہوٹہ کا تعزیتی اجلاس۔ سنیئر نائب صدر پریس کلب کہوٹہ ملک زاہد مبین کی والدہ محتر مہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔فاتحہ خوانی معروف عالم دین پروفیسر صاحبزادہ عبد الصبور سیفی کی جبکہ محفل میں تلاوت نوجوا ن عالم دین مولانا صاحبزادہ ہاشم ظہور نقیبی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺمعروف ثناء خوان عبد الوہاب قادری کی پڑھی۔تفصیل کے مطابق سنیئر نائب صدر پریس کلب کہوٹہ ملک زاہد مبین کی والدہ محتر مہ گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں اس سلسلے میں گذشتہ روزپریس کلب کہوٹہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکے منعقد ہو ا جس میں سرپر ست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،آڈٹ آفیسرحا جی عبدا لرشید، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، سیکرٹری اطلاعات افضال شمسی،فنانس سیکرٹری راجہ شاہد اجمل، معرو ف کمپیئر پریس کلب کہوٹہ افتخار غوری، پریس کلب کہوٹہ کے ممبران و لیگل ایڈوائزخاورریاض قادری ایڈوکیٹ، ارسلان کیانی ایڈوکیٹ، راجہ احسان ایڈوکیٹ، احتشام کیانی ایڈوکیٹ، راجہ رومان سعید، راجہ عثمان ضمیر، راجہ فیضان قاری، اشرف حسین کیانی، سوشل میڈیا یونین کے صدر سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ،جنرل سیکرٹری شمریز ستی، سر پر ست اعلیٰ راجہ مجیب اللہ ستی، چیئرمین راجہ عبد القدیر، سوشل میڈیا کے سنیئر صحافی راجہ توقیر شبیر، جماعت اسلامی کے رہنماء حاجی ملک عبد الروف، راجہ فیصل نذیر ایڈوکیٹ،ملک زبیر چھنی بازار کہوٹہ، ملک بلال، ملک الیاس، عاصی جنجوعہ اور دیگر افراد نے شر کت کی اس موقع پر تمام افراد نے ملک زاہد مبین سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی محفل میں اجتماعی دعا معروف عالم دین پروفیسر صاحبزادہ عبد الصبور سیفی نے کی جبکہ محفل میں تلاوت نوجوا ن عالم دین مولانا صاحبزادہ ہاشم ظہور نقیبی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺمعروف ثناء خوان عبد الوہاب قادری کی پڑھی۔

Show More

Related Articles

One Comment

Back to top button