AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Reception held in honor of Chaudhry Jahanzeb Akhtar in Kanyal House Dhangri Bahadur.

حاجی چودھری لیاقت علی نے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر3میرپور چودھری جہانزیب اختر کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ کنیال ہاؤس ڈھانگری بہادر پرتکلف ضیافت کااہتمام

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)سابق کونسلر حاجی چودھری لیاقت علی نے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر3میرپور چودھری جہانزیب اختر کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ کنیال ہاؤس ڈھانگری بہادر پرتکلف ضیافت کااہتمام کیاضیافت میں مہمان خصوصی چودھری جہانزیب اختر کے علاوہ پیپلزیوتھ ضلع میرپور کے صدر چودھر ی لقمان کنیلی چودھری قاسم حسین ڈھانگری بہادر چودھر ی مجیدچودھری ادریس اورچودھری ثاقب علی لیاقت شرکت کی مہمان خصوصی سمیت تمام مہمانوں نے میزبان تقریب وضیافت حاجی چودھری لیاقت سابق کونسلر اورچودھری ثاقب لیاقت کاشکریہ اداکیامیزبانوں نے شرکاء تقریب کی ضیافت اورتقریب میں شرکت کرنے پرشکریہ ادکیا

Chakswari, AJK; Haji Chaudhry Liaquat Ali hosted a special banquet in honor of former Assembly candidate of Constituency No. 3 Mirpur Chaudhry Jahanzeb Akhtar at his residence Kanyal House Dhangri Bahadur.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) انسانی حقوق کے وکیل سماجی کارکن اوررکن انسانی حقوق بین الاقوامی محمدعلی اصغر سابق کونسلر وشیرف ناٹنگھم برطانیہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی سیکرٹری ایلس ویلزکے نام خط میں ان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کے حالیہ بیان میں جس میں پاکستان اوربھارت سے لائن آف کنٹرو ل پرجنگ بندی کامطالبہ کیاہے کا خیرمقدم کیاہے انہو ں نے ان سے کشمیری عوام کے حق رائے دہی اورحق خودارادیت کی حمایت کامطالبہ کیاجوخطہ میں دیرپا امن کے حصول کاواحدراستہ ہے جس کااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر پرقراردادیں منظور کرکے وعدہ کیاتھاریاست میں آزادانہ ریفرنڈم کے لئے کشمیری اپنے مستقبل کے بارے فیصلہ کرسکتے ہیں مزیدبرآں ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم مسٹرنہرو نے بھی اس کاوعدہ کیاتھالیکن افسوس کامقام ہے 73سال گزرچکے ہیں کشمیری ابھی تک خطہ میں ریفرنڈم کے منتظر ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرسکیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کوفوجی لاک ڈاؤن میں ڈال کر مسئلہ کشمیر کومزیدتاخیر کاشکار کردیاہے گزشتہ سال ایک کروڑ کشمیریوں کوخاموش کردیاگیاجس کے نتیجہ میں کشمیر ی خواتین اوراوربچے جسمانی صدمہ ذہنی صحت کے مسائل کاسامناکررہے ہیں ہندوستانی فوج نے کشمیری نوجوانوں کونشانہ بنایااورروزانہ کی بنیاد پرانہیں قتل کیاجارہاہے بھارت غیر قانونی ہندوستانی بستیوں کے ذریعہ کشمیر کی آبادیاتی تغیر ات کوتبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے تاکہ کشمیریوں کوان کے اپنے ہی وطن میں اقلیت میں مجبور کیاجاسکے عالمی برادی تنازعہ کشمیر کوحل کرنے میں مدد کرے ہندوستان سے ہندوستان کی جیلوں میں قیدہزارو ں کشمیر یوں کی رہائی کامطالبہ کرے

Show More

Related Articles

Back to top button