DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Breaking News; Man from Morra Phadiyal shot dead as he was called for peace meeting

کلرسیداں میں صلح کے نام پر جھگڑا ایک نوجوان گولیاں لگنے سے جاں بحق

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں میں صلح کے نام پر جھگڑا ایک نوجوان گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا ناصر امتیاز سکنہ موہڑہ پھڈیال نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی خاور امتیاز ویلڈنگ کا کام کرتا تھا رات آٹھ بجے کے بعد چچازاد بھائی مہران طارق نے ہمارے گھر آ کر بتایا کہ واحد یاسین عرف واحدی سکنہ دھمالی نے فون کر کے بتایا کہ ہمارا چند ایام قبل جو جھگڑا ہوا تھا ہم آپس میں راضی نامہ کرتے ہیں آپ لوگ کلر بائی پاس کے ہوٹل پر آ جاؤ جس پر میں ذیشان طارق،مہران طارق،عدنان اختر،محمد نبیل اور خاور امتیاز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کلر بائی پاس پہنچے تو وہاں واحد یاسین واحدی سکنہ دھمالی،شہریار،دلدار مظہر ساکنان گف اور مرزا عمر سکنہ میرا سنگال موجود تھے۔ہمیں دیکھتے ہی شہریار اور دلدار مظہر نے للکارا مارا کہ آج تمھیں لڑائی کا مزہ چکھاتے ہیں اور ساتھ ہی گالی گلوچ شروع کر دی واحد واحدی مہران طارق کے ساتھ گتھم گتھا ہو گیا خاور امتیاز چھڑانے کے لیئے آگے بڑھا تو واحد واحدی نے اس پر دو فائر کیئے جبکہ مرزا عمر نے ڈنڈے سے سر پر وار کیا اور فرار ہو گئے ہم زخمی خاور امتیاز کو ٹی آیچ کیو ہسپتال کلرسیداں لائے جہاں سے اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہم اسے لے کر راولپنڈی جا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا کلرسیداں پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ادہر مقتول خاور امتیاز کی نماز جنازہ کلر سیداں شہر کے قریب چوآروڈ پر واقع موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Kallar Syedan; Khawar Imtiaz of village Morra Phadiyal has been shot dead after he was called to come and end a long running feud. The men accused of murder is Wahid Yasin “Wadi” of village Dhamali along with accomplices.

Show More

Related Articles

Back to top button