DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Khan Khurram Khan, a political and social activist from Ghaznabad village, succumbed to coronavirus

کلرسیداں کے گاؤں غزن آباد کے 40 سالہ معروف سیاسی و سماجی کارکن خان خرم خان کوروناوائرس کی لپیٹ میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں کے گاؤں غزن آباد کے 40 سالہ معروف سیاسی و سماجی کارکن خان خرم خان کوروناوائرس کی لپیٹ میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے۔انہیں تین یوم قبل تیز بخار کی حالت میں راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرزنے انہیں ٹیسٹ کرنے کے بعدکورونا وائرس کی تصدیق کر دی۔ہفتہ کے روز تکلیف میں شدت کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ شام کو مالک حقیقی سے جا ملے۔یاد رہے کہ دو ہفتہ قبل ان کے تایا کا انتقال ہو گیا تھا جہاں جنازے میں شریک افراد ان سے گلے ملتے رہے اور اس دوران کروانا وائرس کا شکار ہو گئے۔مرحوم تین بچوں کے باپ تھے اور سیاست میں فعال کردار ادا کر رہے تھے۔

Kallar Syedan; Khan Khurram Khan, a 40-year-old political and social activist from Ghaznabad village of Kallar Syedan, succumbed to coronavirus. It is believed a few days ago at the namaz e janaza of his uncle he had met many people for the condolences and caught coronavirus.

چوکپنڈوری کے تاجروں کا انتظامیہ کی جانب سے جرمانوں کے خلاف احتجاج کلرپنڈی روڈ بند کرکے نعرے لگائے

Chauk Pindori traders protest against fines by administration and shout slogans

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔چوکپنڈوری کے تاجروں کا انتظامیہ کی جانب سے جرمانوں کے خلاف احتجاج کلرپنڈی روڈ بند کرکے نعرے لگائے تفصیلات کے مطابق چوکپنڈوری کے تاجروں نے انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشی کے نام پر جاری کاروائیوں اور جرمانوں کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کیا دوکانداروں نے چوک میں ا ٓکر کلرپنڈی روڈ آمدورفت کے لیئے بند کر دی اور نعرے بازی شروع کر دی جس سے میلوں دور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار راجہ ثقلین کے ہمراہ چوکپنڈوری پہنچے انہوں نے احتجاج ختم کرنے کا مشورہ دیا مگر منتظمین بضد تھے جب تک اسسٹنٹ کمشنر یہاں خود نہیں آتے احتجاج ختم ہوگا نہ سڑک کھلے گی مگر انہیں صاف بتادہا گیا کہ ایسا نہیں ہوگا بعد ازاں احتجاج ختم کرکے سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیئے کھول دیاگیا جس کے بعد سابق ڈی پی او راجہ منور،راجہ محمد ثقلین،راجہ زبیر،ہمایوں کیانی اور دیگر نے کلرسیداں آ کر اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں تاجروں کی تشویش سے آگاہ گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے وفد کو بتایا کہ گورنمنٹ مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے لیے پوری طرح سے سنجیدہ ہے زائد نرخ لینے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی دوکاندار مقررہ نرخوں کی پابندی کریں تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہو گا انہوں نے دوکانداروں کے خلاف درج مقدمات اور جرمانے ختم کرنے سے بھی صاف انکار کر دیا۔

ناجائز منافع خوری پر کلرسیداں اور چوکپنڈوری کے چھ مرغ فروشوں کے خلاف مقدمات درج

Cases registered against six chicken sellers for illicit profiteering

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں انتظامیہ کی کاروائی ناجائز منافع خوری پر کلرسیداں اور چوکپنڈوری کے چھ مرغ فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرلیئے گئے تفصیلات کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ راجہ مسعود نے اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت کی ہدایت پر اپنے عملے کے ہمراہ کلرسیداں اور چوکپنڈوری کے دوکانداروں سے مرغ کی خریداری کی تو مرغ فروشوں نے حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سیزائد رقم وصول کی جس پر جنید جاوید،بابر،اللہ دتہ اور محمد بابر ساکنان کلرسیداں،عاقب مقبول اور عصمت حسین کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں نواز شریف کی احسان مند ہے

Mian Nawaz Sharif is grateful for making Pakistan a nuclear power

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل آرگنائزر جاسم کنول راہی نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں نواز شریف کی احسان مند ہے جس نے دھماکوں کے ذریعے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب یہاں مسلم لیگ ن یوتھ کلرسیداں کے زیر اہتمام منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت شیخ حسن سرائیکی نے کی شیخ توقیراحمد نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے تقریب میں مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے ارکان صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد کے علاؤہ ارسلان قریشی،ملک اکمل اسحاق،چوہدری شازم،ناصر راجپوت،چوہدری جنید،لالہ رووف اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جاسم کنول راہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے یوم تکبیر کو سرکاری طور پر نہ مناکر قوم کو مایوس کیاہے ہمارے موجودہ حکمران قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے ملت واحدہ بنانے کی بجائے اسے تقسیم کرنے میں مصروف ہیں یہ طرناک سوچ ہے اس کے ہولناک نتائج نکل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کر لی عمران خان تماشہ دیکھتے رہے مگر نوازشریف نے عالمی دباؤ مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی سالمیت کو محفوظ بنایا مگر جس نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا ہم نے اس کے احسانات کا بدلہ اسے جیلوں میں بند کرکے دیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہمیں اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے مگر قوم کے دلوں سے نکالنا ممکن نہیں ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ داخلی اتحاد قائم رکھیں بہت جلد یوتھ کی سطع پر تنظیم سازی کی جارہی ہے کلر سیداں کے کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیں گے مسلم لیگ ن کی صوبائی کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی اس بات سے کیسے انکار کر سکتی ہے کہ پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ہے ملک میں موٹرویز،میٹروز مسلم لیگ ن نے بنائیں ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لیئے بجلی کے کارخانے مسلم لیگ ن نے لگائے پی ٹی آئی کی سیاست تعمیری نہیں قوم کو تقسیم اور گالی گلوچ پر مبنی ہے۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان اہل خانہ کی عدم موجودگی میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے

Two robberies committed in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان اہل خانہ کی عدم موجودگی میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے۔سید نعیم شاہ گیلانی سکنہ طوطہ نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ عید کرنے سسرال گیا ہوا تھا۔گزشتہ روز جب گھر واپس آیا تو دیکھا کمرے اور الماری کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور الماری میں موجودایک عدد ہار سیٹ،دو عدد انگوٹھیاں مالیتی دو لاکھ اور دس ہزار روپے کی نقدی کے علاوہ صندوق کا تالا بھی ٹوٹا ہوا اور سامان بکھرا پڑا تھا۔چوری کی دوسری واردات میں طوطہ کی ہی رہائشی ساجدہ بی بی سنے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر محمد نواز بسلسلہ ملازمت راولپنڈی ڈیوٹی پر تھا۔گزشتہ روز کریانہ جنرل سٹور سے سامان لینے کیلئے کلر سیداں آئی ہوئی تھی اور جب دن ایک بجے کے قریب گھر واپس گئی تو مین گیٹ کھلا ہوا اور گھر میں گرل کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور کمرے میں موجود بکس میں پڑا قیمتی سامان اور سیف الماری میں موجود تین لاکھ روپے کی نقدی سمیت پرفیوم کی بوتلیں، چھ عدد نقلی چوڑیاں اور دو عدد کڑے غائب تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button