DailyNewsHeadlineOverseas news

Norway. Excellent social services by Norwegian Pakistanis living in Norway in difficult times of the Coronavirus

ناروے۔ کرونا وائرس کے مشکل حالات میں ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کی شاندار سماجی خدمات

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر)—-کرونا وائرس نے پوری دنیا کی طرح ناروے کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور اب تک سات ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 182 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ناروے میں ابتک چار لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہو چکے ہیں جن میں فُل ٹائم جاب کرنے والوں کی تعداد 2لاکھ نوے ہزار سے زائد ہے۔ اس پریشانی اور مصیبت کے وقت بھی اللہ نے کچھ خاص بندوں کو مقرر کیا ہوتا ہے جو ہر وقت دوسروں کی مصیبتوں اور پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ پاکستانی جس جذبے اور سرشاری سے دل کھول کر اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ ناروے میں بسنے والے پاکستانی کرونا وائرس کے باعث اپنے آبائی وطن میں لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ نارویجن سوسائٹی میں بھی سماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اسلامک کونسل آف ناروے نے امداد ریلیف ناروے کے ساتھ مل کر 9 مختلف زبانوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کے حوالے سے دس ہزار پمفلٹ مفت تقسیم کیے۔ امداد ریلیف ناروے نے مرکزی جماعت اہلسنت ناروے کے ساتھ مل کر 400 لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچایا۔ وقاص میر ایک چھوٹے تاجر ہیں مگر اللہ نے ان کوبہت بڑے دل سے نوازا ہے انہوں نے نارویجن ہلیتھ ڈیپا رٹمنٹ کو 20 ہزار دستانے تحفے میں دئیے، جن کو بیچ کر وہ کافی منافع حاصل کر سکتے تھے، لیکن انہوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کو اولین ترجیح دی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی طرف سے بھی مختلف لوگوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے جس میں معذور اور بیمار لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی قانونی سروسز بھی مفت مہیا کی جا رہی ہیں۔ ناروے میں بسنے والے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نارویجن سوسائٹی میں اپنی بھرپور خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ امداد ریلیف فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو محمد عامر شاکر، جماعت اہلسنت ناروے کے امام و خطیب پیر سید نعمت علی شاہ بخاری، اسلامک کونسل آف ناروے کے انفارمیشن سیکریٹری یاسر احمد، وقاص میر اور منہاج القرآن ناروے کے نائب صدر راشد علی اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عز م کا اظہار کیا کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لیے ان سرگرمیوں کو جاری و ساری رکھیں گے۔

Norway. Excellent social services by Norwegian Pakistanis living in Norway in difficult times of the Coronavirus, Where 400 families were provided with food packages by Pakistani community. The Pakistani community was praised for their contributions.

Show More

Related Articles

Back to top button