DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbasi and Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza along with Advisor to the Chief Minister of Punjab, visit tourist attraction region of Narh

ایم این اے صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سیاحت پنجاب آصف محمودکا کہوٹہ کے دلفریب علاقہ نڑھ کا دورہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سیاحت پنجاب آصف محمودکا کہوٹہ کے دلفریب علاقہ نڑھ کا دورہ۔نڑھ کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے نڑھ کے حوالے سے مستقبل کی سیاحتی پالیسی پر بھی غور کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سیاحت پنجاب آصف محمودنے کہوٹہ کے دلفریب علاقہ نڑھ کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین ایجوکیشن فنڈویشن واثق قیوم عباسی، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی،افتخار احمد ستی، وقار الیاس ایڈوکیٹ، تیمور ستی اور ہارون ستی کے ہمراہ نڑھ کا دوہ کیااس موقع پر ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ، چیئرمین ایجوکیشن فنڈویشن واثق قیوم عباسی اور پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سیاحت پنجاب آصف محمودکونڑھ کے تمام مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے نڑھ کے حوالے سے مستقبل کی سیاحتی پالیسی پر بھی غور کیا گیا۔

قائد حزب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور (مرحوِم) کی وفات پر فاتحہ خوانی

Raja Zaffar Ul Haq pays condolences on death of Raja Ishfaq Sarwar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قائد حزب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور (مرحوِم) کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور (مرحوِم) جو گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن چیئرمین قائد حزب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور سابق ایم پی اے وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور سابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب راجہ محمد علی نے ان کی رہائش گاہ راجگان ہاوس گھوڑا گلی جا کر مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے بھائی راجہ عطیق سرور ان کے صاحبزادے راجہ اسامہ سرور سے اظہار تعزیت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button