DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Raja Mohammad Zafran congratulated on being appointed PTI vice President for Distt Rawalpindi

ر اجہ محمد زعفرا ن دھنیال کو نا ئب صدر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی اور ڈا کٹر فیا ض ستی کو ڈپٹی جزل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی بننے پر مبا رکبا د

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان تحریک انصا ف یو تھ ونگ کے رہنما ء ر میز ستی نے اپنے ایک بیا ن ر اجہ محمد زعفرا ن دھنیال کو نا ئب صدر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی اور ڈا کٹر فیا ض ستی کو ڈپٹی جزل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی بننے پر مبا رکبا د پیش کر تے ہوئے کہا کہ اہم و صدر شما لی پنجاب نے ہمیشہ کی طرح کو ٹلی ستیاں کو بھر پو ر نما ئندہ دیکر حق ادا کیا انہوں نے کہا کہ راجہ زعفران دھنیال اور ڈا کٹر فیاض ستی کی پا رٹی کے لئیے گرا ں قدر خدما ت ہیں جن کے اعراف میں انہیں یہ اہم ذمہ دا ری سونپی گئی انہوں نا مسائد حا لا ت میں بھی پا رٹی کے لیے گرا س رو ٹ لیول تک مضبو ط کر نے میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں کہا کہ امید ہے وہ پا رٹی کو کو ٹلی ستیاں سمیت ضلع راولپنڈی میں مضبو ط بنا نے کے لیے مزید اپنا کردار ادا کریں گے تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیشہ باکردار،محنتی اور مخلص لوگوں کو عہدے دیے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 6 کے رہنماء سا بق صدر با ر ایسوسی ایشن و امیدوار چئیرمین ایم سی کو ٹلی ستیاں راجہ محمد اعبا س ستی ایڈووکیٹ نے کہا ہے عمران خان کی غریب دوست پالیسیوں نے غریبوں کے دل جیت لیے ہیں.جس طرح احساس پروگرام کے زریعے مستحقین کی باعزت اور شفاف طریقے سے امداد کی جارہی ہے اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی.انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مری و کو ٹلی ستیاں کے تمام ورکرز قائد عمران خان کے نظریے کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ ملکر مستحقین کی مدد کر رہے ہیں جوکہ قابل تحسین عمل ہے انہوں نے یہ بھی کہا تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی وزیراعظم غربت کے خاتمے کے لیے اتنا فکر مند نظر آ یا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستا ن تحریک انصا ف حلقہ پی پی6 کے رہنما ء معروف سماجی شخصیت راجہ محمد احسان ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقبا ل نے انتہائی پر اثر اور دل نشین انداز میں اپنی شاعری کے ذریعے آدمی کو اپنا آپ اور اپنی خودی پہچاننے کا درس دیتے ہیں. اقبال اپنی قوم کے اندر جو کردار تعمیر کرنے کے متمنی تھے اس کردار کی خصوصیات اسلامی اوصاف حمیدہ سے متصف ہیں.وہ اپنے جوانوں میں اسلام کی تعلیمات کے مطابق شاہینی صفات دیکھنا چاہتے تھے مگر ہمارے نوجوانوں کا بڑا حصہ علم، تحقیق اور جستجو سے فارغ ہو کر فضول کاموں میں مشغول ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے علمائے کرام، مشائخ عظام، اساتذہ، صحافیوں، دانشوروں اور ادیبوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اقبال کے پیغام کو لوگوں کی شخصیات کا حصہ بنانے کیلئے کام کریں اقبال شناسی و اقبال فہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج اقبال کی رہبری و راہنمائی کی ضرورت ہے جس کو پورا کرنے کیلئے ان کی شاعری کو سمجھناچائییے جو ہمارا رخ انتہائی خلوص اور دلچسپ طریقے سے قرآن و سنت کی جانب موڑ دیتی ہے. ہمیں اپنے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو اقبال کے ساتھ زیادہ سے زیادہ روشناس کرانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان کے اصلاحی آفاقی پیغام کو پڑھ کر اس پر عمل کریں۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیاں پولیس نے کاروائی بد نا م زما نہ منشیا ت فروش طاہر اختر سکنہ سانٹھ انوالی تحصیل کوٹلی ستیاں کو دو ران گشت ایس آئی محمد لطیف نے ہمراہ ملا زمین امتیاز علی، بشارت محمود، اور عثما ن علی کے ملزم کو سانٹھ انوالی بسلم اللہ ہو ٹل سے گرفتار کر کے 1100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف 9c کا مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او کوٹلی ستیاں وقار احمد نے صحا فیو ں کیساتھ گفتگو کرتے ہوے کہا کہ منشیات فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاے گا منشیات فروش علاقے اور نسلو ں کی تباہی کا زمہ دار ہوتا ہے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی پر امن علاقے کو منشیات کی لعنت سے پاک کر کے دم لیں گے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں احتیاط پچتاوے سے بہتر ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button