DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Over 10 Million families effected by coronavirus have been paid 12,000 Rps package, Master Allah Ditta, PTI, Bewal

کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران متاثرین میں ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں میں بارہ ہزار فی خاندان رقم تقسیم کے آخری مراحل میں ہے

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔تحریک انصاف کے رہنما اللہ دتہ نے کہا کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران متاثرین میں ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں میں بارہ ہزار فی خاندان رقم تقسیم کے آخری مراحل میں ہے آئندہ بھی وزیراعظم امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے پچھلے ماہ پٹرول کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھااب یکم مئی کو بائیس روپے لیٹر پٹرول،تیس روپے لیٹر ڈیزل کمی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اربوں روپے کی سبسڈی دیکر غریب عوام کو بڑی حد تک ریلیف دے دیا ہے اس سے مہنگائی میں بڑی حد تک کمی واقع ہو گی دیگر شعبوں میں بھی مراعات کا اعلان کیا جائے گا عوام دوست اقدامات سے مخالفین حواس باختہ ہو کر پاگلوں جیسی حرکتیں کر رہے ہیں باری کا انتظار کرنیوالوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا وزیراعظم کے عوام دوست اقدامات سے آئندہ پانچ سال بھی پی ٹی آئی کے ہونگے مخالفین خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے

Immediately the prices of petroleum products should be reduced

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ اہلیان علاقہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے لیکن پاکستان میں ابھی تک کوئی کمی نہیں کی گئی یہی وجہ ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہو گئی حکومت نے ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں میں بارہ ہزار روپے تقسیم کرنیکا دعوی کیا ہے لیکن ابھی بیشمار خاندان ایسے ہیں جو امداد سے محروم ہیں یہ ان لوگوں کو پیسے دئیے جا رہے ہیں جنکے نام بینظیر انکم سپورٹ میں درج تھے جبکہ باقی افراد جنکا نام درج نہیں 8171پر میسج بھیجنے کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہو رہالوگوں کے کاروبار بھی بند ہیں عالمی منڈی کے مطابق پاکستان میں کم از کم 25روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے تاکہ اس بحرانی کیفیت میں قوم کو کچھ ریلیف مل سکے لہذا فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button