DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Magistrate releases a prisoner on bail accused of theft in Bhiye Mehar Ali

علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے چوری کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم ذیشان احمد بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے چوری کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم ذیشان احمد بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان عثمان اسلم چوہدری ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے بھیائی مہر علی کے علاقہ میں سوزوکی پک آپ کے سپیئر پارٹس چوری کر لئے تھے تا ہم دوران تفتیش استغاثہ ملزم پر لگائے گئے الزامات کو ثابت نہ کر سکا اور معزز عدالت نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے اس کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Kallar Syedan; Magistrate releases a prisoner Zeeshan Ahmed on bail accused of theft in Bhiye Mehar Ali after the judge found no evidence.

Latest update on coronavirus

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کرونا وائرس کے حوالے سے جاری لاک ڈاؤن میں غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری شکیل وینس نے یونین کونسل لوہدرہ،مغل،بگا شیخاں اور ساگری کے مستحق افراد کیلئے ماہانہ راشن سکیم کا اعلان کیا ہے۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…جامعہ العلوم اسلامیہ ڈیرہ حیات علی بھلاکھر نے لاک ڈاؤن کے دوران غریب نادار دیہاڑی دار مزدوروں کے مصائب کم کرنے کے لیئے بڑی موثر حکمت عملی ترتیب دی اورکسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی اور کئی ایام کا راشن رات کی تاریکی میں لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر پہنچا دیا گیا اس ادارے نے اتوار کے روز مدرسہ میں جانور ذبح کر کے صدقہ بھی دیا یہ ادارہ جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی سربراہی میں دینی اور دور حاضر کی تعلیمات کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے یہ ادارہ ماہ رمضان المبارک میں بھی غریب افراد کوراشن مہیا کرتا ہے جس کے لیئے باقاعدہ کوئی چندہ مہم نہیں چلائی جاتی بلکہ خاندان کے دوست احباب مل کر یہ کام کرتے ہیں۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ آٹا چینی کے بحران کے متعلقہ واجد ضیا کی رپورٹ کے ایک بار پھر ان خدشات کو درست ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم میں موجود لوگ لوٹ مار میں مصروف ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عوام پہلے سے ہی یہ کہ رہے تھے کہ آزاد حیثیت میں انتخابی کامیابی حاصل کرنے والوں کو ذاتی طیارے میں بنی گالہ لے جانے والا اپنی قیمت ضرور وصول کرے گا آج لوگوں کے یہ خدشات باالکل درست ثابت ہوئے ہیں حکومتی صفوں اور وزارت میں موجود لوگ اگر پیسہ بنانے کے لیئے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اشیا روزمرہ کی نایابی اور دستیابی کے امین بن جاہیں تو اس کو کرپشن کے سوا کیا نام دیا جاسکتا ہے عمران خان اپوزیشن پر الزام تراشی کرتے رہے آج ان کے داہیں باہیں موجود لوگوں کی کرپشن پر مبنی رپورٹ پر اس کی روشنی میں ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کریں بصورت دیگر قوم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوگی کہ ملک میں بحران وزیراعظم کی ایما پر ان کے ساتھ پیدا کرتے رہے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button