DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Traffic on all the routes from Azad Kashmir to Punjab has been completely closed for three days.

آزاد کشمیر سے پنجاب کو جانے والے تمام راستوں پر مسافرگاڑیوں کی آمدورفت تین ایام کے لیئے مکمل طور پر بند کر دی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. محکمہ داخلہ آزاد ریاست جموں و کشمیر کے جاری حکم نامے کے بعد آزاد کشمیر سے پنجاب کو جانے والے تمام راستوں پر مسافرگاڑیوں کی آمدورفت تین ایام کے لیئے مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے حکمنامے کے مطابق دھانگلی،کوہالہ،آزادپتن،منگلا،علی بیگ،بڑھنگ،افتخاراباد،چھمب،برارکوٹ،اور ٹاہئیں ڈھلکوٹ پر تمام مسافر گاڑیوں کی آمدورفت تین ایام کے لیئے مکمل طور پر بند کر کے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ادہر اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال نے کلرسیداں کو ڈڈیال سے ملانے والے دھانگلی پل کا فوری دورہ کیا اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ مسافرگاڑیوں کی بندش کوہرصورت یقینی بنائیں آمدورفت پر پابندی عوامی مفاد میں لگائی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہے۔

کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کلر سیداں انتظامیہ ہائی الرٹ،دو آئیسولیشن مراکز قائم کر دئیے گئے

Two isolation centre set up in Kallar for coronavirus

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کلر سیداں انتظامیہ ہائی الرٹ،دو آئیسولیشن مراکز قائم کر دئیے گئے تمام نجی ہسپتالوں اور شادی ہالوں سے بھی ایمرجنسی کی صورت میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی۔گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں بیس بستروں پر مشتمل آئیسولیشن مرکز قائم کیا گیا جہاں تمام ضروری اشیا او ر سہولیات مہیا کر دی گئیں جبکہ دوبیرن کلاں کی دینی درسگاہ میں بھی دس بستروں پر مشتمل آئیسولیشن مرکز قائم کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال،پی ٹی آئی کے رہنماؤں قمر ایاز، شہزاد بٹ، وسیم اکرم،عاصم مختار مغل اور دیگر نے آئیسولیشن مرکز کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔کلر سیداں کی انتظامیہ جس مستعدی سے صورتحال پر فکر مند ہے اور تمام ترحفاظتی اقدامات کو بروئے کار لا رہی ہے عوام کی جانب سے عدم تعاون پر یہ بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔دفعہ 144کی کہیں پر بھی پابندی نہیں کی جاتی لوگ معمول کے مطابق سر گرمیوں میں مصروف ہیں اور حالات کی سنگینی کو کسی خاطر میں نہیں لا رہے نہ ہی اجتماعات میں شرکت پر گریز کیا جا رہا ہے۔ولیموں اور دعائیہ تقاریب کا سلسلہ بھی معمول کے مطابق جاری ہے جن میں سینکڑوں لوگ شرکت کرتے ہیں اور یہ سب چین،اٹلی، ایران،سپین، امریکہ، ہالینڈ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی صورتحال سے مکمل طور پر لاتعلق ہو کر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔

کلرسیداں میں دو ایام سے جاری بارش نے ہفتہ کی شام خوفناک صورت اختیار کر لی

Heavy rainfall in Kallar Syedan seen a bad for crops

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلرسیداں میں دو ایام سے جاری بارش نے ہفتہ کی شام خوفناک صورت اختیار کر لی موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے کسانوں کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لیں اور وہ ژالہ باری سے شدید پریشان نظر آئے برستے بادلوں سے بازار ندی نالوں اور کھیت کھلیان تالابوں میں بدل گئے کئی علاقوں میں ژالہ باری نے عجب ساماں باندھ دیا نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہوگیا اور لوگ برستے بادلوں کے رکنے کے لئے دعائیں کرتے نظر آئے۔

واٹر سپلائی کیلئے نصب تین عدد موٹریں چوری ہونے پر مقدمہ درج

Police case registered over water supply motors being stolen in Jaswal

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. واٹر سپلائی کیلئے نصب تین عدد موٹریں چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔جاوید اخترسکنہ جسوالہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ ہم مسمیان جاوید اختر،نجیب اختراور محمد نذیر سکنائے جسوالہ نے تقریبا پندرہ ہزار فی موٹر کنواں آب نوشی واقع جسوالہ میں نصب کر رکھی تھیں جنہیں گزشتہ روز نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں جس کی وجہ سے پانی کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملزمان کو تلاش کر کے مسروقہ موٹریں برآمد کروائی جائیں۔

فاطمہ جناح کالج کلرسیداں کے پرنسپل محمد بشارت جنجوعہ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ بنک چوک کنوھا میں ادا کی گئی

Principal M Basharat Janjua mother passed away in Kanoha

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. فاطمہ جناح کالج کلرسیداں کے پرنسپل محمد بشارت جنجوعہ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ بنک چوک کنوھا میں ادا کی گئی جس میں نمبردار اسد عزیز،سید شہاب ثاقب،شاہد گجر،سردار صلاح الدین،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،احسان الحق قریشی کے علاؤہ اساتزہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button