DailyNewsHeadline

Rawalpindi; The Public meeting on 27th December at Liaquat Bagh will change the direction of politics, Asif Shafiq Satti (PPP)

لیا قت با غ کا جلسہ ایک نئی تا ریخ رقم کر نے کیساتھ ساتھ سیاست کا رغ بدلے گا

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— پاکستان پیپلز پا رٹی حلقہ این اے 57 (کو ٹلی ستیاں،مری، کہو ٹہ اور کلر سیدا ں)کے رہنما ء معروف سیاسی و سماجی شخصیت آصف شفیق ستی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ 27دسمبر کو لیا قت با غ کا جلسہ ایک نئی تا ریخ رقم کر نے کیساتھ ساتھ سیاست کا رغ بدلے گا ٓرٹیکل 6 کے تحت فیصلوں کے بعد آئندہ کوئی ڈکٹیٹر آئین کی پامالی کا حوصلہ نہیں کرے گا لیاقت باغ میں 12 سال قبل شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے آخری خطاب کیا اس لئے راولپنڈی اور لیاقت باغ کی ایک تاریخی حیثیت ہے گڑھی خدا بخش کی بجائے راولپنڈی میں خطاب کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کیا ہے 12 سال سے اس ملک میں جمہوریت ہے بلاول بھٹومیں یہ کمٹمنٹ ہے کہ وہ اپنے عہد کولے کر آگے بڑھیں گے بی بی کو شہید کرکے وفاق کی زنجیر کو ٹوڑنے کی سازش کی گئی پارٹی چاہتی ہے کہ بلاول بھٹوبھی وفاق کی زنجیر بنیں ملک بھر سے بڑے قافلے لیاقت باغ پہنچیں گے جلسے میں مختلف مزدور تنظیمیں بھی شرکت کریں گی انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پامال آئین کو سمیٹا انھوں نے آئینی ترامیم کے ذریعے آئینی اداروں کو مضبوط کیا موجودہ حکومت نے تمام اداروں سمیت لوکل گورنمنٹ کو تباہ کیا حکومت کی جانب سے توسیع کے معاملہ پر بال حکومت کی کورٹ میں ہے انہوں نے کہا کہ زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت پر رہائی میرٹ ہر ہوئی پارٹی رہنماؤں کے خلاف چن چن کر مقدمات اور گرفتاریاں کی گئیں فارن فنڈنگ کیس بڑا اسکینڈل ہے اسکی ہیرنگ روکنے کے لیئے متعدد کو ششیں کی گئیں حکومت اور اسکے لوگ خود احتساب سے بھاگنا چاہتے ہیں بی بی وفاق کی علامت تھیں بی بی کو شہید کرکے وفاق کی زنجیر کو ٹوڑنے کی سازش کی گئی راولپنڈی سانحہ میں.ہماری 13 شہادتیں.ہوئیں اس کیس کے پراسیکیوٹر کو بھی شہید کیا گیا خورشید شاہ اور فریال تالپور کی ضمانت کے بعد لگتا ہے کہ ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے ثابت ہو گیا کہ کالے قانون کے تحت گرفتاریاں کی گئی تھیں حکومت مسائل کو حل کرنے کے لئے مسلسل راہ فرار اختیار کرتی رہی ہے راولپنڈی میں بلاول کا جلسہ کرنے کا مقصد ہے بلاول بی بی کی طرح وفاق کی زنجیر ثابت ہوں آج ڈکٹیٹر کو سزا مل سکتی ہے تو بے نظیر شہید کے قاتل بھی بے نقاب ہوں گے بلاول بھٹو نے بھی اپنی والدہ کے طرح سکیورٹی کی کبھی پرواہ نہیں کی یہ وقت اب عوام کو لے کر نکلنے کا ہے کالے قانوں کے تحت لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا مگر ضمانتیں میرٹ پر ہوں رہی ہیں۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— کوٹلی ستیاں پولیس کی ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دو لاکھ روپے مالیت کی لکڑی سے بھر ی جیپ قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او کوٹلی ستیاں سردار عنصر محمود کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ سرخ رنگ کی جیپ نمبر کراچیBB5248 نمبر جنگل نمر40 لہتراڑ سے کاٹ کر چوری کر کہ لے جارہے ہیں اے ایس آئی مصتنصر محمود نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ناکہ بندی کر کہ جیپ کو روکا جس پر ملزمان فرار ہونے لگے تو ایک ملزم محمد رفاقت سکنہ نوسہری تھانہ پنج گراں ضلع مظفر آباد کو گرفتار کر لیا جبکہ سمیع اللہ ولد سرفراز عابد ولد نذیر اور امجد ولد خان محمد سکنہ لہتراڑ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 379/411 کے تحت مقدمہ درج کر لیا

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— شعبۂ نشرواشاعت جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل کوٹلی ستیا ں کی جا ری پریس ریلیز کیمطا بق عظیم الشان تاریخی تاجدارختم نبوت کانفرنس 22 دسمبر بروزاتوار دن 12بجے سے شام 3بجے تک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کرور تحصیل کو ٹلی ستیاں کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں تحریک محبان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم یو سی کرور اریا ڑی کے زیر اہتمام منعقد ہو گی جسکی صدارت سپہ سالار عقیدہ تاجدارختم نبوت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکارفرمائیں گے کانفرنس حضرت علامہ مولانا قاری عبد الرحمن سیالوی پرنسپل جامعہ نور الاسلام گلہڑہ گلی نیو مری کی زیر نگرانی جبکہ علامہ قاری نعیم الحق دھنیال خطیب جامع مسجد اریا ڑی کی زیر سرپرستی انعقاد پزیر ہو گی جماعت اہلسنت و تمام تنظیمات اہلسنت کیے سر براہان وعلماء عظام خطاب فرمائیں گے جبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ قاری آ صف محمود قادری خطیب اعظم ایبٹ آباد کاہو گا قار ی وحافظ وسیم سرور آ ف ترا ڑ کھل آ زاد کشمیر اور واصف محمود الخیر ی خصوصی نعت پیش کریں گے تمام عاشقان رسول کوشرکت کی دعوت دی جاتی ہے لنگر مصطفوی اور عورتوں کے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے نو جو ان سر گرم رہنما ء منعم با سط ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں جنہوں نے آئین و قانون سے غداری کی ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ اپنے دورمیں مطلق العنان حکمران بنے ہوئے تھے لیکن ایک روزخداکی بے آوازلاٹھی کاشکار یہ لوگ ہوہی جاتے ہیں اس فیصلے نے پاکستان کی تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے عدلیہ کی بالادستی قائم ہونے کی واضح مثال بھی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت میاں نوازشریف اورمریم نوازنے اپنے خلاف عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد لندن سے واپس پاکستان آکر گرفتاری دیکر مثال قائم کی تھی کہ وہ عدالتوں کااحترام اوران کے فیصلوں کو مانتے ہیں اب ہونا تو یہی چاہیے کہ پرویز مشرف بھی واپس پاکستان آئیں اور فیصلے کے خلاف اپیل کرکے عدالتوں کاسامنا کریں لیکن یہ ممکن نہیں لگتا۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— ڈپٹی دسٹرک ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈا کٹر ابرا ر الحق ستی نے پولیو مہم کے سلسلے میں کو ٹلی ستیاں کے مختلف پولیو کیمپس کا دو رہ کیا اور پو لیو ٹیمو ں کو چیک کیا انہوں نے کو ٹلی ستیاں کرو ر، اریا ڑی، ڈھا نڈہ وگہل، ملو ٹ ستیاں اور سانٹھ سرو لہ سمیت کو ٹلی ستیاں مرکزی چو ک مین قائم پولیو کیمپ کے دو رہ کے دو ران عوام علا قہ کو اا ہی فراہم کر تے ہو ئے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم کو کامیاب بنانے میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو معذوری سے بچا کر انہیں فعال و متحرک شہری بنا سکیں. خیبر سے کراچی تک علمائے کرام، مشائخ عظام، اساتذہ کرام اور دیگر باشعور لوگ اپنے اپنے حلقہ اثر میں عوام الناس کو آمادہ کریں کہ وہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں انہو ں نے کہا کہ پولیو انتہائی خطر ناک وائرس ہے جو انسان کو ساری عمر کیلئے معذور بنا دیتا ہے جس کی بہت سی مثالیں ہمارے ارد گرد موجود ہیں. معاشرے کے باشعور لوگ ان مثالوں کو دکھا کر عوام الناس کو اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے پر راضی کریں. انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے کسی قسم کی غفلت، سستی یا لاپرواہی نہیں برتی جائیگی۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— راجہ عثمان جاوید کوبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آ فس کوٹلی ستیاں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیاراجہ عثمان جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے تمام افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے یہ اہم ذمہ دا ری سونپی اور میں یقین دلا تا ہو ں کہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی پوری کوشش کروں گا کہ بینظیر انکم سپورٹ سے مستفید ہونے والی خواتین کی قسط جاری کر دی گئی ہے میں۔اور خواتین کے جو بھی مسائل ہوں گے انہیں حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button