AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Al-Hajj Muhammad Arif Noshahi 4th Annual Urs Mubarak to be held on December 15th at Tang Dio

الحاج محمدعارف نوشاہی رحمتہ اللہ علیہ 4سالانہ عرس مبارک 15دسمبرکوتنگ دیو میں منعقدہوگا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عاشق رسول صوفی باصفا عالمی شہرت یافتہ نعت خوان بانی مہتمم منتظم اعلی مدرسہ نوشاہیہ و مسجدابوبکر تنگ دیو حضرت الحاج محمدعارف نوشاہی رحمتہ اللہ علیہ کا4سالانہ عرس مبارک 15دسمبربروزاتوار تنگ دیو میں منعقدہوگاعرس مبار ک کی دوروزہ تقریبات کاآغاز 14دسمبربروزہفتہ شب کومحفل شبینہ سے ہوگاعرس اجتماع کی صدارت عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کریں گے اورخصوصی خطاب کریں گے عرس کی دوروزہ تقریبات کاانتطام انصرام حضرت الحاج محمدعارف نوشاہی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادگان عطاء المصطفے رضاء المصطفے فدا ء المصطفے اور معروف سیاسی وسماجی راہنما حاجی علی شان چودھری (ر) بینک منیجرکریں گے عرس کے انتطامات کے لئے رضاء المصطفے اورفداء المصطفے گزشتہ روز برطانیہ سے تنگ دیوپہنچ چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button