UK2nd December 2019DailyNews

London; Chief Justice should take notice of police murder of innocent ex councillor Ch Waheed Anjum in Kanoha, Raja Asghar of Nambal and Coventry

چیف جسٹس کونسلر چوہدری وحید انجم کے قتل کا از خود نوٹس لیں, راجہ اصغر آف نمبل

کوونٹری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,محمد نصیر راجہ ) مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ اصغر نمبل نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس کونسلر چوہدری وحید انجم کے قتل کا از خود نوٹس لیںاور مقتول کے ورثا کو انصاف فراہم کریں۔ انہوںنے کلر سیداں میں دن دھاڑے پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ کونسلر چوہدری وحید انجم کو پے در پے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا بلکہ مقتول کے خلاف ہی ارادہ قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں حالات کس سمت جا رہے ہیں ، عام آدمی محفوظ نہیں، علاقے کے کونسلر اور شریف شہری کو پولیس نے بلاوجہ اور بلاجواز قتل کیا جس پر راجہ ظریف کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا اور عوامی دباؤ اور اعلیٰ پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد دو تھانیداروں سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن ابھی تک ملزمان سرعام گھوم رہے ہیں.

London; Raja Asghar of Nambal and Coventry said that the Chief Justice should take notice of Kallar Syedan police who committed murder of innocent ex councillor Ch Waheed Anjum in Kanoha,

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close