DailyNewsHeadline

Rawat; Cashier shot dead by three armed men at Amir filling petrol station in Rawat

روات کے علاقہ میں ڈاکو راج کے دوران مسلح ڈاکووں نے رقم چھینتے ہوتے مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) سی پی او راولپنڈی کو ڈاکووں کی سلامی،ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں ڈاکو راج کے دوران مسلح ڈاکووں نے رقم چھینتے ہوتے مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا،نوجوان کیشئرتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل،ڈاکو سیکورٹی گارڈ سے رائفل چھین کر باآسانی فرار،ڈاکووں کی فائرنگ سے یکے بعد دیگرے دوسرا نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا،عوام علاقہ ماڈل پولیس کے خلاف شدید سراپا احتجاج،روات پولیس سنگین واردات کا مقدمہ درج کرنے میں لیت ولعل سے کام لینے لگی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے روات جی ٹی روڈ پر واقع عامر فلنگ اسٹیشن میں موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو داخل ہو گئے اسلحہ کی نوک پر سیکورٹی گارڈ سے رائفل چھیننے کے بعد کیشئر ناصر ولد امیر اکبر سے رقم چھیننے کی کوشش کی تو مزاحمت پرڈاکووں نے گولی مار دی جو کیشئر کی کمر کے نچلے حصہ میں لگی،جسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم رات گئے تک ماڈل پولیس نے سابقہ روایات کے تحت سنگین ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کیا چند ہی دن قبل ڈاکووں نے سوزوکی ڈرائیور ارسلان ولد اظہر سے گاڑی چھیننے کے دوران اسے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا،متاثرین و معززین علاقہ عدم تحفظ کا شکار ہوکر مقامی پولیس اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی مبینہ نااہلی کے خلاف سراپا احتجاج بن چکے ہیں،معززین علاقہ نے آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔

Rawat; Cashier Nasir son of son of Ameer Akbar was shot dead by three armed men at Amir filling petrol station on GT road, Rawat.

صدر سرکل میں اے ایس پی رینک کے آفیسر کی فوری تعیناتی کی جائے،بڑھتی چوری،ڈکیتی کی وارداتوں اور مقدمات کا اندراج نہ ہونا لمحہ فکریہ بن چکا ہے

Immediate deployment of ASP rank officer in Saddar Circle after growing number of armed robberies

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)صدر سرکل میں اے ایس پی رینک کے آفیسر کی فوری تعیناتی کی جائے،بڑھتی چوری،ڈکیتی کی وارداتوں اور مقدمات کا اندراج نہ ہونا لمحہ فکریہ بن چکا ہے عرصہ دراز سے تعینات نااہل افسران کو فوری تبدیل کیا جائے جو جرائم کنٹرول کرنے اور مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے ماتحت اہلکاروں کی پشت پناہی کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق علاقہ کے معززین راجہ عاصم حسین،راجہ مہربان،چوہدری یاسین،چوہدری سہیل،چوہدری قیصر،محمد سفیر،چوہدری ظفر،ملک نیاز علی،ارسلان احمد و دیگر نے بتایا کہ صدر سرکل راولپنڈی کے تھانہ جات میں اے ایس پی رینک کے آفیسر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے سائلین آئے روز خوار ہو رہے ہیں پولیس کے جانب سے سنگین مقدمات کے اندراج میں تاخیر اور رسائی نہ ہونے پر متعلقہ افسران کے دفاتر میں بھی کئی کئی دن خوار ہونا پڑتا ہے معززین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے صدر سرکل راولپنڈی میں فوری اے ایس پی کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button