DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Mehfil millad Mustafa and Sirat-ul-Nabi Conference held at Punjab College of Commerce

پنجاب کالج آف کامرس کلر سیداں میں محفل میلاد مصطفی ﷺاور سیرت النبی ﷺ کانفرنس

کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی نے کہا ہے کہ میلاد النبیﷺ کا تقاضہ ہے کہ امت ارشادات مصطفی پر عمل پہرا ہوکر ان سے محبت و عقیدت کا عملی اظہار کرے۔انہوں نے پنجاب کالج آف کامرس کلر سیداں میں محفل میلاد مصطفی ﷺاور سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت پرنسپل طارق حسین نے کی علامہ محمد اقبال قریشی نے کہا کہ ولادت مصطفی ﷺ سے دنیا میں تاریکیوں کا خاتمہ ہوا نبیﷺ کی تعلیمات سے جہالت ختم ہوئی آج بھی ہم فرمان رسول ﷺ سے رجوع کر کے اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ثاقب حمید نقشبندی کے علاوہ طبا و طالبات نے سرور کونین خاتم الانبیاء حضرت محمدﷺکے حضور عقیدت کے پھول پیش کیے۔تقریب کے اختتام پر طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اور کالج پرنسپل نے معزز مہمان گرامی اور نعت خواں کو اعزازی شیلڈ دی۔

نیشنل ہائی ویز موٹر وے پولیس کے اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد

Millad held at the residence of AIG Jamil Ahmed Hashmi

کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)نیشنل ہائی ویز موٹر وے پولیس کے اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر سید علی شاہ گیلانی نے کی نقابت کے فرائض حافظ محمد تنویر قاسمی نے سر انجام دئیے اور معروف نعت خواں علی حیدر،مشرف سلیم،ناوید چشتی، محمد تعظیم دانش، کمال ثانی، علی رضا چشتی کے علاوہ مولانا اشفاق سلطان نے خصوصی خطاب کیا تقریب میں پاکستان سویٹس ہوم کے چیئر مین زمرد خان،کرنل محبوب سلطان راجہ،انجم حفیظ قریشی،اکرام الحق قریشی،افضل ہاشمی،خالد محمود ہاشمی،شہد ہاشمی،ارشد عزیز ہاشمی، مظہر الاسلام قریشی،احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

پولیس سٹیشن ٹیکسلا کے سب انسپکٹر قمر جاوید مرزا کی دختر کی تقریب رخصتی

Wedding of daughter of inspector Qamar Javed Mirza held in Kallar

کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)پولیس سٹیشن ٹیکسلا کے سب انسپکٹر قمر جاوید مرزا کی دختر کی تقریب رخصتی کلر سیداں میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان محمد یونس بھٹی، راجہ محمد طارق،رضی جاوید،خالد جاوید مرزا،بلال اشرف،قاضی معین الدین اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ اکبر علی انتقال کر گئے نما زجنازہ ڈیرہ خالصہ میں ادا کی گئی

Raja Akbar Ali passed away in Tal Khalsa

کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)سیکرٹری یونین کونسل سوئی چیمیاں امجد ربانی کے والد محترم راجہ اکبر علی انتقال کر گئے نما زجنازہ ڈیرہ خالصہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی کارکنوں اور سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔

چوہدری محمد رسول برطانیہ کے شہر سٹوک آنٹرنٹ میں انتقال کر گئے نماز جنازہ اتوار کی شام سموٹ کے گاؤں منجوٹھا میں ادا کی گئی

Ch M Rasool passed away in Stoke on Trent buried in village Manjotha

کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)چوہدری محمد رسول برطانیہ کے شہر سٹوک آنٹرنٹ میں انتقال کر گئے نماز جنازہ اتوار کی شام سموٹ کے گاؤں منجوٹھا میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین،جسٹس چوہدری محمد طارق،بیرسٹر شہریار، کرنل شبیر اعوان،سابق میر سلاؤ چوہدری شفیق،لالہ محمد رسول،چوہدری جمیل اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button