DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Falah e Ummat Welfare society praised for their contributions in Eastern Gujar Khan

شرقی گجر خان میں صحت کے حوالے سے فلاح اُمت ویلفیئر سوسائٹی کا کردار قابل تحسین ہےڈاکٹر عمر فاروق

فلاح ِ اُمت ویلفیئر سوسائٹی کا سالانہ ساتواں فری آئی کیمپ فلاحِ اُمت ویلفیئر کمپلیکس ڈھوک چوہان میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر عمر فاروق گجر خان نے شرکت کی ۔ اُنہوں نے فلاحِ اُمت ویلفیئر سوسائٹی کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صاحبِ حیثیت لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور اپنے ضرورت مند بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے جس کا اجر ہمیں بروزِ محشر ملے گا۔
یہ کیمپ کے تعاون سے لگایا گیا تھا ۔ جس میں دور دراز دیہاتوں سے آئے ہوئے 400 مریضو ں کا مفت چیک اَپ کیا گیا۔ انہیں ادویات اور نظر کی عینکیں دی گئیں نیز 81 مریضوں کا مفت آپریشن کیا گیااور انہیں لینز ڈالے گئے۔ یاد رہے اس سے پہلے بھی کے تعاون سےفری آئی کیمپ لگایاگیا تھا جس سے ہزاروں مستحق مریض مفید ہو چکے ہیں۔ فلاحِ اُمت ویلفیئر سوسائٹی کے صدر قاضی قیصر محمود نے بتایا کہ مذکورہ سوسائٹی تمام اراکین و ممبران بغیر کسی معاوضے فی سبیل اللہ اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں ۔ فری میڈیکل کیمپس میں ہزاروں لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔ جبکہ تعلیم کے شعبہ میں گزشتہ 12 سالوں میں سینکڑوں طالب علموں کو امداد فراہم کی جا چکی ہے جو سلسلہ آج تک جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایک دستکاری سکول کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے ۔ یہ تمام پروجیکٹس علاقے کے مقامی مخیر حضرات جو کہ اندرونِ و بیرونِ مقیم ہیں کے تعاون سے جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نےکے چیئر مین حاجی رمضان صاحب اور رضوان صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے اس کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس کیمپ کے کامیاب انعقاد میں فلاحِ اُمت کی ٹیم جن میں صبیدار فضل حسین شاہ ،ملک مہربان، راجہ زاہد الیاس، اخلاق حسین شاہ ، ظہور الحق، قاضی جواد احمد، چوہداری صاحبدادنے نہایت اہم کردار ادا کیا

Show More

Related Articles

Back to top button