DailyNews

London; Haji Raja Abdul Khaliq Khan fondly remembered who sadly passed away in Slough

برطانیہ میں مقیم بزرگ کشمیری کمیونٹی راہنماء حاجی راجہ عبدالخالق خان مرحوم اب ہم میں نہیں رہے

سلاؤ۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) بزرگ کشمیری راہنماء حاجی راجہ عبدالخالق اب ہم میں نہیں رہے۔ برطانیہ میں مقیم بزرگ کشمیری کمیونٹی راہنماء حاجی راجہ عبدالخالق خان مرحوم اب ہم میں نہیں رہے۔ مگر ان کی یادیں باقی ہیں۔ حاجی راجہ عبدالخالق خان مرحوم 101 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد 15نومبر 2019ء بروز جمعۃ المبارک کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا اللہ وان الہ راجعون۔بعد از نماز جنازہ مرحوم کا جسد خاکی پاکستان روانہ کر دیا گیا تھا۔ ان کی تدفین آبائی علاقہ سہنسہ، ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں ہوئی۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے، انکی مغفرت فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔ وہ آپ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔ ان کا حلقہئ احباب بہت بڑا تھا۔وہ سلاؤ ٹاؤن کی رونق تھے۔ برطانیہ میں منعقدہ کشمیریوں کے احتجاجی مظاہروں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے۔ کمیونٹی کے سماجی اور فلاحی پروگراموں میں حصہ لیتے۔ قومی اہمیت کی حامل تقریبات میں شریک ہوتے۔ ہر ایک سے خندہ پیشانی سے اور مسکرا کر بات کرتے۔ انہیں تاریخ کشمیر سے متعلق بھی آگاہی حاصل تھی۔ وہ اکثر اپنے دوست و احباب کی محفلوں میں تحریک آزادیئ کشمیر اور غدر کے واقعات سنایا کرتے تھے۔ان کے دل میں کشمیر کی آزادی کی تڑپ اور جذبہ موجود تھا۔ آج برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی اپنے ایک عظیم بزرگ راہنماء اور انسان دوست ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔ان کا خلاء صدیوں پُر نہ ہو سکے گا۔ آسمان تیری لحد پر شبنم آفشانی کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button