DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Waheed Ahmed Khan (PTI) meets with RDA Chairman Raja Tariq Mahmood Murtaza

چیئرمین آر،ڈی،اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سے کہوٹہ سے پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کی ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آر،ڈی،اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سے کہوٹہ سے پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کی ملاقات۔ علاقائی سیاسی،صورتحال، علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو اور ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی قیادت میں پی ٹی آئی کو مزید مضبوط ومنظم کر نے کا عزم۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل چیئرمین آر،ڈی،اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سے کہوٹہ سے پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان نے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان سے تحصیل کہوٹہ کی سیاسی صورتحال اور علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر انہوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمداور ایم پی اے میجر لطاسب ستی کی قیادت میں حلقہ این اے ستاون،پی پی سیکس اور حلقہ پی پی سیون میں پی ٹی آئی کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ومنظم کر نے کا عزم کیا گیا۔

محکمہ جنگلات کے چیف کنزویٹرمحکمہ جنگلات عبد المقیط سے سابق اہر کموڈور طفیل ستی اور راجہ عنائیت اللہ ستی کی ملاقات

Abdul Maqith of Forrest Dept meets with Tufail Satti and Raja Anait Ullah Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ جنگلات کے چیف کنزویٹرمحکمہ جنگلات عبد المقیط سے سابق اہر کموڈور طفیل ستی اور راجہ عنائیت اللہ ستی کی ملاقات۔ کہوٹہ، کلر سیداں، کوٹلی ستیاں اور مری کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی روک تھام،جنگلات کی حفاظت اور ٹمبر مافیا سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت سابق اہر کموڈور طفیل ستی اور محکمہ گزارہ کمیٹی کہوٹہ اور کلر سیداں کے ایڈوائزعنائت اللہ ستی نے محکمہ جنگلات کے چیف کنزویٹرمحکمہ جنگلات عبد المقیط سے ملاقات کی اور ان سے کہوٹہ، کلر سیداں، کوٹلی ستیاں اور مری کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی روک تھام،جنگلات کی حفاظت اور ٹمبر مافیا سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگلات ہمارے ملک کا اثاثہ ہے اور انسانی نسل کے بچاؤ میں اہم کر دار ہے اس لیے ان کے بچاؤ کے لیے ٹھوس اور موثر اقدام کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں ہمیں عوام کے بھی بھر پور تعاون کی ضرورت ہو گئی۔

ایم پی اے راجہ صغیر احمد، انجینئرراجہ بلال،راجہ ثقیلین کا چوہدری محسن فاروق آف سموٹ کی وفات پرفاتحہ خوانی

Condolences paid on death of late Ch Mohsin Farooq

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد، انجینئرراجہ بلال،راجہ ثقیلین کا چوہدری محسن فاروق آف سموٹ کی وفات پرفاتحہ خوانی۔گذشتہ روز والی بال کے مایہ ناز کھلاڑی اور پوٹھوار کی جانی پہچانی نوجوان شخصیت چوہدری محسن فاروق کی ناگہانی موت پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، انجینئرراجہ بلال اورراجہ ثقلین نے ان کی رہائش گاہ سموٹ جا کر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button