DailyNewsKallar Syedan

Pind Bainso; Millad held at the residence of Additional IG Logistic Motorway Police Jamil Ahmed Hashmi (See video report)

ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک موٹروے پولیس جمیل احمد ہاشمی کی رہائش گاہ پر ایک خوبصورت محفلِ میلادالنبیﷺ کی تقریب

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد ارسلان بھٹی)
ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک موٹروے پولیس جمیل احمد ہاشمی کی رہائش گاہ پر ایک خوبصورت محفلِ میلادالنبیﷺ کی تقریب۔
گزشتہ کئی برسوں سے ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی اپنی رہائش گاہ پر محفلِ میلادالنبی کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی انھوں نے اپنے والدین مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے ایک خوبصورت محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا۔ جس میں نامور ثناخوان مصطفٰے نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سعید ہاشمی نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد تنویر قاسمی نے سرانجام دیے۔ ہدیہ نعت علی حیدر، مشرف سلیم، محمد ناوید چشتی، محمد تعظیم دانش جبکہ خصوصی نعت محمد کمال ثانی چشتی اور علی رضا ارشد نے پیش کیں۔ خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا مولانا اشفاق سلطان نے کرائی۔اس پروقار محفل کی صدارت پیر سید علی گیلانی نے کی۔ محفل میں چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان، کرنل(ر) محبوب سلطان راجہ، انجم حفیظ قریشی، اکرام الحق قریشی، شاہد ہاشمی، احسان الحق قریشی، ارشد محمود بھٹی، افضل ہاشمی، خالد محمود ہاشمی،قاضی مظہر اسلام، ارشد عزیز ہاشمی، تنویر ہاشمی، آصف شاہ، عمائدینِ علاقہ کے علاوہ علماء اہلِ سنت اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button