DailyNewsKahuta

Kahuta; Rafaqat Janjua meets with Raja M Raffi and Malik Fayaz

مسلم لیگ ن یو تھ تحصیل کہوٹہ کے صدر فاقت جنجوعہ سے راجہ محمد رفیع اور ملک فیاض اعوان کی ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یو تھ تحصیل کہوٹہ کے صدر فاقت جنجوعہ سے راجہ محمد رفیع اور ملک فیاض اعوان کی ملاقات۔ ٹوٹی پھوٹی روڈوں اور علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب عوام کے ارمانوں کا خون کر دیا۔الیکشن میں مہم میں جو بلند و بانگ دعوے کیے جاتے تھے وہ سب پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں مہنگائی نے عوام کی ناک میں دم کر دیا انشاء اللہ آمدہ بلدیات اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن یو تھ تحصیل کہوٹہ کے صدر فاقت جنجوعہ نے سے راجہ محمد رفیع اور ملک فیاض اعوان گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں جس قدر ترقی ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی موٹر وے ہو میٹرو بس سروس ہو یا اربوں کھربوں کے دیگر میگا پراجیکٹ مسلم لیگ ن نے ہی کیے میاں نواز شریف کو عوام کے دل سے کوئی نہیں نکال سکتا موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف واپس عوام کے درمیان میں ہونگے اور عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے جس قدرحلقہ پی پی سیون میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی انشاء اللہ آنے والے دور مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویزپاکستان کے دورے کے بعد واپس انگلیڈ روانہ ہوگے

Raja Khalid Parvez returns to UK

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت “فخر پوٹھوار “راجہ خالد پر ویزپاکستان کے دورے کے بعد واپس انگلیڈ روانہ ہوگے۔گذشتہ روز ان کو ان کے عزیز و اقارب نے نیو اسلام آباد اہر پورٹ پر الوداع کیا۔حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت “فخر پوٹھوار “راجہ خالد پر ویزآف گوئی راجگان ایک ماہ پاکستان رہے انہوں نے اپنے اس دورے انہوں نے اپنے دوستوں عزیز واقارب کے ساتھ ملاقات کی گذشتہ روز ان کو راجہ شاہد،راجہ صداقت،راجہ طلعت، راجہ جنید، راجہ پرویز، راجہ عظمت، ماسٹر جاوید،راجہ نعمان اورکبیر جنجوعہ پر یس کلب کہوٹہ نے دعاؤں کے ساتھ ان کو الوداع کیا۔

پیر سید زبیر احمد شاہ،پر یس کلب کے بانی محمد ایوب صوفی اور حاجی راجہ گلشن ضمیر کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا

Dua observed at press club Kahuta for late Pir Syed Zubair Ahmed Shah, M Ayub Sufi and Raja Gulshan Zamir

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پریس کلب کے ماہانہ اجلاس۔ہمیشہ کی طرع ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا ساتھ دینے کا عزم۔بغیر کسی خوف و خطر کے عوامی مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا۔امیر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ،پر یس کلب کے بانی محمد ایوب صوفی اور حاجی راجہ گلشن ضمیر کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پر یس کلب کہوٹہ کے آفس میں پر یس کلب کہوٹہ کا ماہانہ اجلاس صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمرا ن ضمیر کی صدارت میں منعقد ہواجس میں سر پر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید، اشرف کیانی، راجہ رومان سعید، راجہ شاہد اجمل، افتخار احمد غوری، افضال احمد شمسی، راجہ عثمان ضمیر، احتشام اصغر کیانی، ندیم سر فراز چوہان،ار سلان کیانی، فیضان جنجوعہ، کبیر احمد جنجوعہ نے شر کت اس موقع پر اجلاس میں موجود ممبران پریس کلب کہوٹہ سے سے صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں جنہوں نے اس پر یس کلب کی بنیاد رکھی محمد ایوب صوفی اور حاجی راجہ گلشن ضمیرنے ہمیشہ غریب اور مظلوم طبقے کی آواز بلند کی ان کے مسائل حل کر نے اپنا کلیدی کر دار ادا کیا ہم تمام ممبران وعہدیدارن پر یس کلب کہوٹہ ان کے نقشے میں قدم میں چلتے ہوئے غریب اور مظلوم طبقے کا ساتھ دیں گے اور بغیر کسی خوف و خطر کے عوامی مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button