AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Large institutions such as the UN and the Security Council have closed their eyes to help Kashmiri, Hafiz Mohammad Jamil Imam Masjid Ghausia, Aylesbury UK

اقوام متحد ہ اور سلامتی کونسل جیسے بڑے ادارے نے اپنی آنکھوں کو بند کیا ہو ا ہے, حافظ محمد جمیل امام مسجد جامع مسجد غوثیہ ایلزبری یوکے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں میں آج 115دن سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا کہ کرفیو لگا ہوا اور نہتے کشمیریوں کیساتھ ظالم وستم ڈھائے جارہے ہیں آج افسوس کامقام ہے کہ اقوام متحد ہ اور سلامتی کونسل جیسے بڑے ادارے نے اپنی آنکھوں کو بند کیا ہو ا ہے ان خیالات کا اظہار فلاحی ٹرسٹ ایلزبری کے سر پرست اعلیٰ اور حافظ محمد جمیل امام مسجد جامع مسجد غوثیہ ایلزبری یوکے نے آج ڈڈیال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو تقربیاً70سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے کیا اقوام متحدہ اور سلامتی کو نسل کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم نظر نہیں آتے ہیں جو بے گنا ہ مظلوم کشمیر بچوں اور عورتیں بے آبرو کیا جارہا ہے 115دن سے نہ کھانے کو کچھ ہے ہسپتال بند فون کی سروس بند اور پورے کشمیر میں کو جیل بنا یا دیا گیا ہے اور اگر کشمیر اگر مر جاتے تو گھروں کے اندر ہی دفن کیا جاتے ہے مساجد،سکول،کالج بھی بند ہے مودی سرکار میں مقبوضہ کشمیر میں 115دن ہو گئے گھروں میں کشمیر یوں عورت حاملہ کیا رہا ہے ابھی عالمی میڈ یااور اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے کیا جب بھارت میں مودی سرکاری نے کشمیر یوں کی نسل کشی اور کشمیریوں کی نسل ختم کرنے کے بعد عالمی برادری اس طر ف توجہ دے گئے اس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری صر ف غیر مذہب کے لئے ہے کیونکہ چار ماہ ہو گئے مسلمانوں کو اپنے مذہب کی آزادی تک نہیں ہے اس لگتا ہے بھارت میں صرف ہندوہی راہ جائے گئے آئے روز شوشل میڈیا ہندوستان میں بھارت دہشت گرد بت مسلمانوں پر ظلم ڈھائے رہا ہے کیا کیا اس کا جواب بھارت اور اقوام متحد ہ کے پاس ہے جو اس کو جھوٹ بتایا سکے کیا اقوام متحد اور عالمی برادری ان معصوم بے کشمیریوں کو بچائے سکتی ہے نہیں کیونکہ 115دن ہو گئے سب عالمی طاقتوں کو کشمیر کیا نظر آئے گا اس علاوہ دیگر جگہوں پر مسلمانوں پر ظلم ڈھائے گئے لیکن کیا ہو اابھی تک کچھ نہیں ہو ا کیا اس طرح کشمیریوں کی آواز کو دبا جا سکتا ہے نہیں اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ایک دن کشمیرمسلمانوں کو سوچاہو گا کیا ہم کشمیر بھائیوں کے ساتھ ظلم دیکھا سکتا ہیں ہم وزیراعظم پاکستا ن سے مطالبہ کرتے ہیں کشمیر یوں کو کیسے بچایا جاسکتا ہے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو نظر نہیں آتا کہ کشمیر کیا کچھ نہیں ہو رہا ہے کیا یہ بڑے نام صرف نام ہی لئے ہیں باقی قوموں کو تو انصاف ملتے ہے لیکن مسلمانو ں کوکیوں نہیں یہ تفریق کیونکہ ہے اس کو ختم کیا جائے ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد جمیل نے کہا کہ آج مجھے دکھ ہو رہا ہے عالمی برادری ابھی تک خاموشی اختیار کئے ہو ئے ہے وہا ں پر مودی سرکار کے سر عام دہشت گردی کر رہاہے لیکن ابھی معصوم کشمیرمسلمانوں کو ابھی تک انصاف نہیں ملے ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تک افسوس کامقام ہے کیا وزیراعظم پاکستان روزانہ یا ہفتہ میں ایک دن جلوس یا ریلی نکال سے کشمیر آزاد ہو جائے گا کیا اس کا اثر عالمی برادری کو ہو ا ہے جس سے کشمیر میں کشمیر ی مسلمانوں کے نرمی کی گئی ہو ہے ہم سب کشمیر ی ہیں ہم کو اس کے بار میں جلد لاء عمل اختیار کر نا ہو گا

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
راجہ بشارت اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سکولز ضلع میرپور نے کہاکہ کلسٹر سسٹم تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے نافذ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کلسٹر سسٹم میں پرائمری اور مڈل مدارس کو ہائی سکولز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے تاکہ پرائمری اور مڈل مدارس کے مسائل کو مقامی سطح پر ہی حل کرنے میں مدد ملے گی راجہ بشارت اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنے کہاکہ ضلع میرپور میں کل 36 ہائی سکولز کو کلسٹر سسٹم میں لایا گیا ہے ہائی سکول کے صدر معلمین مڈل اور پرائمری تعلیمی ادارہ جات کے معائنے سمیت دیگر امور کو دیکھنے کے پابند ہیں اور اس سلسلہ میں ان کو تحریری اختیارات جاری کردیے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر زماضی کی طرح حال میں بھی بدستور اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ پرائمری تعلیمی ادارہ جات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آٖفیسرز پر کام کازیادہ بوجھ ہوتا ہے بعض اوقات ایک پرائمری ادارہ کا معائنہ کرنے کے بعد اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ممکن ہے ایک یا دو ماہ کے بعد اسی ادارہ کا چکر لگائے لیکن کلسٹر سسٹم کے تحت اب صدر معلم ہائی سکول اس ادارہ کا معائنہ ہفتہ میں کئی بار کرسکے سکیں اور تدریسی عملہ کی اپنے تجربہ کی روشنی میں بہتر راہنمائی کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم کو بھی بلندکرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے اس موقع پر راجہ بشارت اقبال اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سکولز ضلع میرپور نے کہاکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، وزیر تعلیم سید افتخار گیلانی،سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز، ناظم اعلیٰ سکولز عبدالشکور صدیقی سمیت دیگر اعلی احکام آزادکشمیر کے اندر محکمہ تعلیم میں نمایاں طور پر بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ معیار تعلیم بلند ہو اور اس حوالہ سے کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ کا کمپیوٹر انسٹرکٹر ذیشان طارق کمشنر آفس میرپور میں جبکہ سکول کے مجبور ہوکر ٹیوشن پڑھنے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل میرپور میں قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جس میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا تھا اس نقضان کا ریکارڈ کمپیوٹر رائز کرنے کے لیے مختلف تعلیمی ادارہ جات کے کمپیوٹر انسٹرکٹر کو کمشنر آفس میرپور آن ڈیوٹی کرلیا گیا تھا باقی ادارہ جات کے کمپیوٹر انسٹرکٹر اپنے اپنے ادارہ جات میں حاضر ہوکر اپنے فرائض منصبی ادا کررہے ہیں جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ کا کمپیوٹر انسٹرکٹر ذیشان طارق تاحال اپنے ادارہ میں حاضر نہیں ہوا جس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی کا شدید حرج ہورہا ہے اور سالانہ امتحانات بھی سر پر ہیں جس کی وجہ طلباء و والدین میں شدید پریشان ہیں عوام علاقہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، وزیرتعلیم برسٹر افتخار گیلانی،سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز سمیت دیگر اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ ذیشان طارق کمپیوٹر انسٹرکٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ کو اپنی جائے تعیناتی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ ڈڈیال میں حاضر کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ورنہ عوام علاقہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماامیر زمان حنفی نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران کی کی مجموعی طور بہتر کارکردگی کی بنیاد پر سابق وزیرعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود حلقہ ایل اے تھری میں ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے امیر زمان حنفی نے پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کو شکت دے واضح کر دیا کہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو گئی انہوں نے کہا کہ سابق وزیر سلطان محمود چوہدری نے جیت کر یہ ثابت کر دیا کہ آئندہ آزاد کشمیر میں حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گئی انہوں کہا حلقہ ایل تھری کی عوام وزیراعظم پاکستان پر عتماد اظہار کرکے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کامیابی ثابت کر کہ آئندہ آزاد کشمیر وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہو ں گئے امیر زمان حنفی نے حلقہ ایل اے تھری سے شاندار کامیابی پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدر ی مبارک باد پیش کرتے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button