DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Farewell reception held for head master Raja Mohammad Bashir at government boys high school, Nala Musalmana (See video report)

پُر وقارتقریب بسلسلہ ریٹائرڈمنٹ ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔تحصیل کلر سیداں کے بہترین سکولوں میں شمار ہونے والے سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر تعلیمی شعبہء میں خدمت کے چالیس سال مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے ہیں،ان کے دور میں سکول ہذا نے انتہائی ترقی کی منازل طے کیں،جس میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے کلاس رومز شامل ہیں،ان خواتین و حضرات کو جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا،سکول اسٹاف نے ان کی الوداعی تقریب کو چار چاند لگا دئیے،اور تحائف کے انبار لگا دئیے،تقریب تقریبا چار گھنٹے جاری رہی،اب سکول ہذا کے نئے ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد کامران ہیں جو پہلے بھی یہ ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں،تقریب میں ضلع راولپنڈی ٹیچر یونین کے صدر و عہدیدار،ٹیچر ریٹائرڈ راجہ محمد نجابت،سابق ہیڈ ماسٹر محمد یونس،سابق ٹیچر راجہ خطاب، ٹیچر ارشد محمود بھٹی،ٹیچرریٹائرڈ احسان الحق قریشی،ڈاکٹر ربنواز راجہ،سابق چیئرمین صوبیدار منظور حسین،حاجی محمد یونس،راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ،ٹیچرچوہدری سجاد،پوسٹ ماسٹر راجہ یاسر محمود،راجہ راشد محمود،ٹیچر حافظ عبد الشکور،ٹیچر محمد طیب،ٹیچر ریٹائر ڈ محمود الحسن،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دوبیرن کلاں،ہیڈ ماسٹر ممیام سکول،سابق امیدوار چیئرمین تنویر ناز بھٹی،ٹیچرز۔۔حیدر فیضان،ساجد ستار،ظفر محمود، محبوب حسین،عامر وقاص،خورشید انور، دانیال احمد،قاری محمد سجاد،محمد جلیل،محمد شفیق،محمد رضوان اختر،ایاز محمود،محمد وسیم اختر سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button