DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Continued operation against inflation, action against 11 shopkeepers

مہنگائی کے خلاف جاری آپریشن،گیارہ دوکانداروں کے خلاف کاروائی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)مہنگائی کے خلاف جاری آپریشن،گیارہ دوکانداروں کے خلاف کاروائی،کلر سیداں میں دال ماش اور مرغ مہنگے داموں فروخت کرنے پر دو دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج،سرصوبہ شاہ میں تیسرے روز بھی سبزی فروٹ کی تمام دوکانیں بند رہیں دوبیرن کلاں میں سبزی فروٹ کے نرخوں میں مسلسل اضافہ،تفصیلات کے مطابق کلرسیداں اور گردونواح میں مہنگائی کے خلاف جاری بھرپور آپریشن میں دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں انہیں بھاری جرمانوں کے علاوہ مقدمات کا بھی سامنا ہے اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر کلرسیداں پولیس نے راجپوت کریانہ سٹور کے ثاقب ولد ذوالفقار کے خلاف دال ماش اور مرغ فروش شیاب،دوکاندار سید فرخ عباس شاہ کے خلاف مہنگے داموں دودھ اور دیہی فروخت کرنے جبکہ چوکپنڈوری میں کریانہ فروش عزیز ولد اشفاق بھٹی کے خلاف چینی،آٹا مہنگا فروخت کرنے اور عامر شہزاد ولد عاشق حسین کو چینی مہنگے داموں فروخت کرنے اور کلر سیداں میں دوکاندار محمد سلیمان کو دال ماش مہنگے داموں فروخت کرنے کے خلاف مقدمات درج کر لیئے ادہر انتظامی کاروائیوں کے خلاف تیسرے روز بھی سرصوبہ شاہ میں سبزی اور فروٹ کی دوکانیں بند پڑی ہیں اور مقامی لوگوں کو خریداری کے لیئے ملحقہ قصبوں میں جانا پڑ رہا ہے ادہر قصبہ دوبیرن کلاں میں انتظامی کارواہیوں کے باوجود گرانفروشی کا عمل جاری ہے جب بھی افسران یہاں کا رخ کرتے ہیں اور دوکاندار دوکانیں بند کر کے گھروں کو چلے جاتے ہیں ان کی واپسی پر دوکانیں دوبارہ کھول کر لوٹ مار شروع کردی جاتی ہے۔ ادھر تحصیل انتظامیہ نے سموٹ میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر نو دوکانداروں کے خلاف بھی احکاما ت جاری کر دیئے ہیں۔

بیمار نوازشریف کی لندن آمد پر پی ٹی آئی کی جانب سے کیا جانے والا مظاہرہ ان کی بدترین تربیت اور فاششٹ ذہن کی عکاسی کرتا دکھائی دیتا ہے

Sick Nawaz Sharif’s PTI demonstration appears to reflect his worst image, M Zubair Kiyani

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی علالت پر سیاست کرنے والے ہماری اجتماعی اقدار اور روایات سے نابلد ہیں میاں نوازشریف نے سیاست ملک کے اندر کرنی ہے وہ بلا ضرورت ایک دن بھی ملک سے باہر نہیں رہیں گے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر اخلاقیات پر مبنی ہماری درخشندہ روایات اور اقدار ہمارا معاشرتی سرمایہ ہیں مگر پی ٹی آئی نے دیگر خرافات کی طرح ہماری ان معاشرتی روایات کو بھی تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی سیاسی مخالفین کو گالیاں دینا ان کا وطیرہ رہا اب یہ اخلاقی طور پر اس قدر گر چکے ہیں کہ میاں نوازشریف ہوں یا کلثوم نواز ان کی علالت کا مذاق اڑانا اس جماعت کے قائدین اور کارکنوں کا مشغلہ رہا ہے ان کا یہ غیراخلاقی اور غیر جمہوری رویہ ہماری معاشرتی اقدار کو تیزی سے تباہ کر رہا ہے بیمار نوازشریف کی لندن آمد پر پی ٹی آئی کی جانب سے کیا جانے والا مظاہرہ ان کی بدترین تربیت اور فاششٹ ذہن کی عکاسی کرتا دکھائی دیتا ہے یہ معاشرتی اقدار اور ہم آہنگی کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

مقامی عوامی شہری حلقوں نے راولپنڈی میں سات سالہ نچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت

Local public strongly condemn the killing of seven-year-old girl in Rawalpindi after being tortured and raped

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)مقامی عوامی شہری حلقوں نے راولپنڈی میں سات سالہ نچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے،شہریوں نے کہا کہ اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات لاقانونیت کو ہوا دے رہے ہیں معصوم بچوں اور طلبا و طالبات کے ساتھ زیادتیوں میں اضافہ ہماری سیاسی قیادت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے انتہائی سخت اقدامات اور کڑی سزاؤں کا مطالبہ کیا ہے۔ادھرسا بق ممبر ضلع کو نسل شیخ محمد ا کر م ر ا و لپنڈ ی نے سا ت سا لہ بچی سے ز یا د تی ا و ر قتل کے و ا قعے پر شد یدمذمت کا ا ظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ ا س طر ح کے و ا قعا ت سے مسلما نو ں کے سر شر م سے جھک جا تے ہیں۔

د ا ر ا ر قم سکو ل کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م سیر ت کا نفر نس

Seerat conference held at Dar Arqam school in Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر راجہ محمد جواد نے د ا ر ا ر قم سکو ل کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م سیر ت کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ مد محسن ا نسا نیت سے تہذ یب ا نسا نیت کے د ر و ا زے کھل گئے آ مد ر سو ل سے قبل ہر طر ف لا قا نو نیت،ظلم و بر بر یت بچیو ں کو ز ند ہ د ر گو ر کر نے کی ر سم بے ا نصا فی عر و ج پر تھی نبی پا ک کے ظہو ر سے ہر طر ف ا من و ا ما ن کے د ر و از ے کھل گئے نبی پا ک کو پو ر ی د نیا کے لیے ر حمت بنا کر بھیجا گیاا للہ تعا لی ا پنے فضل سے جب تم پر ر حمت نا ز ل کر ے تو خو شی منا ؤ، حجتہ ا لو د ا ع کے مو قع پر ا نسا نی حقو ق کی ا ہمیت پر د یا جا نے و ا لا نبی پا ک کا خطبہ ہی قیا م ر یا ست کا منہ بو لتا ثبو ت ہے طلبا ء و طا لبا ت کی ذ ہنی سا ز ی کی ضر و ر ت ہے نسل نو کو ا نتہا پسند ی شد ت پسند ی سے بچا نے صبر و تحمل ا و ر بر د ا شت کر نے کی تعلیم نہا یت ضر و ر ی ہے۔ا س مو قع پر د ا ر ا ر قم سکو ل کے ڈ ا ئر یکٹر محمد تو قیر،جما عت ا سلا می کلر سید اں کے ا میر جا و ید ا قبا ل سمیت سکو ل کے بچے ا و ر بچیو ں نے ا سا تذ ہ نے شر کت کی۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان یوسی لوہدرہ کی ڈھوک میجر آمد

Ch Nisar Ali Khan arrives to meet public in Dhok Major, Lodhra

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان یوسی لوہدرہ کی ڈھوک میجر آمد، معروف سیاسی سماجی کارکن ملک عابد ارشاد سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

سیرت خاتم المعصومین کانفرنس 25نومبر بروز پیر بعد نماز مغرب جامعہ مسجد شیخاں کلر سیداں میں منعقد ہو رہی ہے

Seerat conference to be held on 25th Nov at Jammia Masjid Sheikhan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)سیرت خاتم المعصومین کانفرنس 25نومبر بروز پیر بعد نماز مغرب جامعہ مسجد شیخاں کلر سیداں میں منعقد ہو رہی ہے جس سے قاضی مطیع اللہ سعیدی،پیر غلام رسول نقشبندی،حافظ کلیم اللہ،جمشید علی معاوئیہ،مولانا نعمان طارق اور دیگر خطاب کریں گے۔

میلاد النبی ﷺ کی ایک تقریب بروز اتوار بعد نماز ظہر مدرسہ دالعلوم پیر حالی میں منعقد ہو رہی ہے

Millad to be held at Dar Alaloom Pehr Hali on Sunday

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)میلاد النبی ﷺ کی ایک تقریب آج بروز اتوار بعد نماز ظہر مدرسہ دالعلوم پیر حالی میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت سید صغیر احمد شاہ ترمذی کریں گے تقریب سے علامہ محمد اقبال قریشی،حافظ ضمیر احمد، حافظ عبدالروؤف،سید امبر علی شاہ، سید محسن علی خطاب کریں گے۔

میلاد النبی ﷺ کی ایک تقریب آج برو ز اتوار دن ایک بجے پلالہ سیداں میں منعقد ہو رہی ہے

Millad to be held in Palala Syedan on Sunday

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)میلاد النبی ﷺ کی ایک تقریب آج برو ز اتوار دن ایک بجے پلالہ سیداں میں منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ محمد رضا رضوی،قاری محمد رمضان،حافظ محمد توفیق،حافظ عبدالشکور،یاسر محمود، سید امیر حیدر شاہ اور ثاقب حمید نقشبندی خطاب کریں گے۔

معروف مدرس میاں معین الدین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

Mother of Mian Mohi ul Din passed away in village Hazrat Shah Usman, Kanoha

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)معروف مدرس میاں معین الدین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نما ز جنازہ آج بروز اتوار دن ایک بجے حضرت شاہ عثمان کنوہا میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button