DailyNewsOverseas news

Norway; Sheikh Tariq Mahmood holds millad function in Oslo with Pakistani ambassador as guest of honour

ناروے۔ شیخ طارق محمود کی طرف سے ماہ ربیع الاول کی خوشی میں شاندار ضیافت کا اہتمام

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر) ناروے کے معروف بزنس مین شیخ طارق محمود اور شیخ ناصر محمود کی طرف سے ماہ ربیع الاول کی خوشی میں بہترین ضیافت کا اہتمام ایک مقامی ہال میں کیا گیا جس میں اوسلو و گردنواح سے انکے دوست و احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان تھے جبکہ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے صدارت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور پاکستان کے معروف نعت خواں وحید نوری بٹ اور قاری عبدالمنان نے بارگاہ رسالت ﷺ میں عقیدتوں کے نذرانے پیش کیے۔ تقریب سے شیخ طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں اور باالخصوص سفیر پاکستان کا تقریب کو رونق بخشنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کو منعقد کرنے کامقصد ماہ ربیع الاول کی خوشی میں دوست و احباب کو شریک کیا جائے۔سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی صورتحال اور کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ پیر سید نعمت علی شاہ نے عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و امن کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button