DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Pir Syed Shamas Uldin of Golra Shareef pays tribute to late Pir Syed Zubair Ahmed Shah

حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒکی وفات پر گولڑہ شریف کے پیر سید شمس الدین گیلانی کااظہار تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒکی وفات پر گولڑہ شریف کے پیر سید شمس الدین گیلانی کااظہار تعزیت۔گذشتہ روز نصیر ملت چراغ گولڑہ حضور قبلہ پیر سید نصیر احمد نصیر ؒ کے جگر گوشہ پیر سید شمس الدین گیلانی نے حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒکی وفات پران کے بھائی سید جابر حسین شاہ اور شاگر د خاص حافظ فخر عباس سے اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی امنت تعزیتی بیان میں انہوں نے دین اسلام کے لیے حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒ نے اپنی زندگی دین اسلام کے وقف کر رکھی تھی ان جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاصدیوں پر نہیں ہو سکے گا۔

صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ایم پی اے پی پی سیون کی ملاقات

Provincial Minister of Law Bashart Raja meets MPA Raja Sagheer Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ایم پی اے پی پی سیون کی ملاقات مختلف معملات پر تفصیلی گفتگو۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کا عزم۔ گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ایم پی اے پی پی سیون نے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سے ان کے ان کے آفس میں ملاقات کی ان کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہمارا پیار ملک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کے منازل طے کرئے گااور بہت جلد ایشن ٹائیگر بنے گا۔

نبی کریم ؐ کی پسند میں اپنی زندگیوں کو ڈھال لیا جائے

Let your life be molded in the choice of the Prophet (peace be upon him)

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری،راجہ ناصر علی کیانی اور اشر ف کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ نبی کریم ﷺکے اصول اپنانے سے مسائل ختم ہو نگے نااتفاقی،جھگڑے اور اس افراتفری کا واحد حل سیرت رسولﷺ اپنانے میں ہے ہمارے درمیان نااتفاقی،جھگڑ اا ور اس افرا تفری کا واحد حل یہ ہے آپؐکی ذات مبارک اور آپؐ کے بتائے ہوئے زندگی کے اصولوں کو اختیار کر لیا جائے اپنی پسند کو ختم کرکے نبی کریم ؐ کی پسند میں اپنی زندگیوں کو ڈھال لیا جائے تو معاشرے میں وہ بہار آئی گی وہ سکون آئے گا جو ہم سب کے لیے باعث ہو گا، ماہ مبارک ربیع الاول وہ لمحات ہیں جس میں آپؐ کی ولادت با سعادت ہو ئی اور اللہ کریم نے آپ ؐ کو رحمت اللعالمینﷺ بناکر بھیجاان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری،راجہ ناصر علی کیانی اور اشر ف کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آپ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجاگیا، آپؐ کی رحمت دینا کی کل مخلو ق با لائے آسما ن کی مخلوق،زیر زمین مخلوق، کافر اور مسلمان سب پر محط ہے،لیکن مسلمان کا بحیثیت ا متی وہ رشتہ ہے جو آپؐ کی بحیثیت کے ساتھ منسلک ہے اور اس رشتے نے باقی تمام رشتوں کو پیچھے چھوڑ دیا جب ہم اپنے امتی ہونے کے رشتے کو افضل جانتے ہیں تو پھر دیکھنا ہو گا کہ ہمارا ہر عمل حضورؐکی پیروی میں ہو یہاں تک کہ آپؐ سے اظہار محبت میں بھی وہ اصول اپنا ئیں جو اللہ کریم نے فرمائے ہیں اور ایسا طریقہ اپنائیں جس امت میں تفریق پیدا نہ ہو کیونکہ اس بارگاہ میں عشق و محبت بھی آداب کے پابند ہیں،یادر ہے کہ ربیع الاول کے حوالے سے سلسلہ عالیہ کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں کاا نعقادہورہاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button