DailyNews

London; Ujala foundation in Slough hold mehfil e Millad

اجالا فاونڈیشن کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد ۔

سلاو(ننمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سلاو مینر پارک میں واقع اجالا فاؤنڈیشن نے گذشتہ روز شمع ہدایت کے پروانوں کے سینوں کو ٹھنڈک پہنچانے کے لئے محفلِ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا ۔ جس میں مقامی ثناخوانوں نے شرکت کی بالخصوص قاری منیر یونس، قاری حامد یونس اور نوجوان نعت خواں شمس خان نے محفل کا سماں باندھ دیا ۔ علامہ حافظ محمد رمضان اور سیّد علی عباس بخاری نے سیرتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو فرمائی ۔ مقامی علمائے کرام علامہ حافظ محمد ارشد اور حافظ محمد صادق نے شرکت فرما کر محفل کو مزید زینت بخشی ۔ خطیب اجالا فاؤنڈیشن علامہ حافظ اسرار حسین نے نقابت کے فرائض انجام دئیے ۔ اس موقع پر ذوالفقار علی وارثی چئیرمین اجالا فاؤنڈیشن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اجالا فاؤنڈیشن آئندہ بھی اسی طرح شمعِ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجالا پھیلانے کا سامان مہیا کرتی رہے گی۔ دعا کے بعد لنگر شریف کھلایا گیا ۔ مہمانوں کو خوش آمدید کرنے اور لنگر کے انتظام کو احسن طریقے سے سر انجام دینے پر لوگوں نے پوری انتظامیہ بالخصوص ارشد محمود جنجوعہ وائس چیئرمین اجالا فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ مرد حضرات کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی پروگرام میں شرکت فرمائی جن کے لئے علحیدہ ہال میں بڑی سکرین انتظام کیا گیا تھا۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری ناصر بٹ کی گاڑی چوری کر لی گئ۔

Nasir Butt car stolen in West Ealing, London

ایلنگ ویسٹ(ننمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ برطانیہ کے رہنما اور احتساب جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ کی گاڑی دو نقاب پوش نامعلوم افراد چوری کر کے لے اڑے ناصر بٹ کی جانب سے برطانوی پولیس کو شکایت کر دی گئی اور کہا کے میری زندگی کو بھی خطرہ ہے اور میرے گھر اور ان کے بچوں کی مارکیٹ اور سکول جانے تعاقب کیا جاتا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کے دو افراد ناصر بٹ کے گھر واقع ایلنگ ویسٹ کے گیٹ ایریا میں داخل ہوئے جنہوں نے نقاب اور گلوز پہن رکھے تھے تقریبا تین منٹ میں گاڑی کو کھولا اور سٹارٹ کر کے فرار ہوگئے ۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button