DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Ch Mubarak Hussain of UK donates 1 Lakh Rps to family to construct their new home in village Dhamali

کرایہ پر رہنے والے یتیم بچوں کے لئے چیئرمین سدا بہار ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری مبارک یوکے کا اپنے گھر کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ روپے نقد

دھمالی کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔گزشتہ کئی سالوں سے کرایہ پر رہنے والی بیوہ اور اس کے یتیم بچوں عثمان فرید کلا س دہم اور درس میں قرآن پاک حافظ کر چکا ہے،عباس فرید کلاس نہم اور درس میں قرآن پاک حافظ کر چکا ہے،زینب بی بی کلاس چہارم میں زیر تعلیم،عمر فرید عمر تین سال،ان کے والد محترم محمد فرید وفات پا چکے ہیں،بچے انتہائی لائق ہیں اور ہر کلاس میں پوزیشن ہولڈر ہیں، گورنمنٹ ہائی سکول و گورنمنٹ پرائمری سکول دھمالی میں زیر تعلیم ہیں،محمد فرید مرحوم کی بیوہ نے مکان کے لئے زمین خریدی ہوئی ہے اور اب اس پر مکان تعمیر ہونا ہے،مرحوم کی بیوہ گھروں وغیرہ میں کام کر کے مکان کا کرایہ اور بچوں کا بیٹ پال رہی ہے،چیئرمین سدا بہار ویلفیئر ٹرسٹ نلہ مسلماناں و یوکے چوہدری مبارک حسین و معاونین نے گھر کی تعمیر کے ایک لاکھ روپے نقد دئیے ہیں،رقم کوآڈنیٹر کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین نے صوبیدار ریٹائرڈ محمد حنیف کے حوالے جو اس کام کی مکمل دیکھ بھال کر رہے ہیں،اس موقع پر ڈاکٹر ربنواز راجہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button