DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Mehfil held at Mahria Naseeria house in Bhai Khan with renowned naat khawan

معروف ثناء خوان رسول سید زبیب مسعود، پیر سید مزمل احمد شاہ، عبدالستار نیازی و دیگر نے مہریہ نصیریہ ہاؤس بھائی خان میں منعقدہ محفل ذکر خاتون جنت ؑ سے خطاب

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)محبت اہل بیت کے بغیر ایمان نامکمل ہے، اہل سنت کے اکابرین کا یہ شیوہ ہے کہ ہم سرکار دوعالم کے گھر والوں کا ادب و تعظیم بھی کرتے ہیں اور حضور کے در والوں کا بھی احترام کرتے ہیں، پرفتن دور میں اہل بیت کے دامن کو پکڑے رکھنا کامیابی کی نشانی ہے، ان خیالات کااظہار معروف ثناء خوان رسول سید زبیب مسعود، پیر سید مزمل احمد شاہ، عبدالستار نیازی و دیگر نے مہریہ نصیریہ ہاؤس بھائی خان میں منعقدہ محفل ذکر خاتون جنت ؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محفل میں معروف علمی وادبی شخصیت صاحبزادہ عتیق احمد چشتی، سیکٹر انچارج ٹریفک گوجرخان ملک غفار، سب انسپکٹر مرزا جواد، شارق شہزاد مدنی، محمد جواد، عبدالباقی نصیروی و دیگر احباب نے شرکت کی، پیر سید مزمل احمد شاہ کا کہنا تھاکہ سرکار دوعالم نے اُمت کو جن دو چیزوں کا دامن تھامنے کا حکم دیا ان میں ایک قرآن اور دوسری حضور کی اہل بیت و آل ہیں، قرآن اہل بیت سے جدا نہیں اور اہل بیت قرآن سے جدا نہیں اور اس کا عملی ثبوت میدان کربلا میں شہید کربلا امام حسین ؑ نے اپنا سر سجدے میں کٹوا کر دیا، پیر عتیق احمد چشتی نے کہا کہ اس پرفتن دور میں محبت اہل بیت کو عام کرنے کی ضرورت ہے، حسینیت ایک سوچ کا نام ہے جس کو دنیا کا کوئی بھی یزید کبھی بھی مات نہیں دے سکتا، محفل پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی ؒ کی یاد میں منعقد کی گئی تھی، اختتام پر عالم اسلام کے عظیم ثناء خواں الحاج محمد یوسف میمن کی مغفرت و بلندی درجات، عالم اسلام اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سرور کونین ﷺ کا میلاد کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس کی جتنی ہی خوشی منائی جائے کم ہے ماہ ربیع الاؤل اس عظیم خوشی کا شکربجا لانے کا مہینہ ہیان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آقا ﷺکی ولادت کا جشن منانا ایمان کا تقاضاہے حضور اکرم ﷺ کی ذات سے عشق کا اظہار کرنے کا بہترین موسم آگیا ہے آقا ﷺکے غلام حضور اکرم ﷺ کی آمد کی خوشی دیوانہ وار منائیں انہوں نے کہا امسال اسلام پورہ جبر میں جشن عید میلاد النبی ﷺشایان شان طریقے سے منایا جائے گا بارہ ربیع الاؤل کو بازار میں ایک عظیم الشان جلوس نکالا جائے گا جس میں تمام مذہبی اور دینی تنظیموں سمیت علاقہ بھر سے ہزاروں لوگ شرکت کریں گے،

Show More

Related Articles

Back to top button