DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; alleged preparations to stop “Azadi maarch” in Kallar Syedan by the opposition parties

اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ آزادی مارچ اور دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے کلر سیداں میں کینٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)31 اکتوبر کو اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ آزادی مارچ اور دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے کلر سیداں میں کینٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس گزشتہ روز پانچ کے قریب کینٹینرز کو پکڑ کر تھانے لے آئی ہے۔پولیس کے مطابق چوکپنڈوری کے مقام پر روات اور کہوٹہ جانے والے راستوں کو کینٹینرز کے ذریعے بند کر دیا جائے گا۔دریں اثناء 70 کے قریب پولیس کی اضافی نفری بھی تھانہ کلر سیداں پہنچ گئی ہے۔ادھر پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے مقامی سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے بھی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں جنہیں کسی بھی وقت حراست میں لیا جا سکتا ہے۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) میا ں نو ا ز شر یف پا کستا ن کا ا ثا ثہ ہیں قا ئد میا ں نو ا ز شر یف کے حکم پر آ ز ا د ی ما ر چ میں بھر پو ر شر کت کر یں گے۔ ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ر ہنما مسلم لیگ ن یو تھ و نگ شیخ حسن سر ا ئیکی نے ا پنے ا خبا ر ی بیا ن میں ا نہو ں نے کہا کہ میا ں نو ا ز شر یف کی ہر کا ل پر لبیک کہیں گے ا و ر جہا ں میا ں نو ا ز شر یف کا پسینہ گیر ے گا و ہا ں ہما ر ا خو ن گر ے گا ا نہو ں نے کہا کہ میا ں نو ا ز شر یف کو مٹا نے و ا لے خو د مٹ جا ئیں گے یو تھ و نگ کا ہر نو جو ا ن گر فتا ر ی سے ڈ ر نے و ا لا نہیں ہے ا و ر آ ز ا د ی ما ر چ میں بھر پو ر شر کت کر یں گے۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت کو لاحق سنگین خطرات سے پوری قوم کو شدید تشویش لاحق ہے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کی یہ مخدوش حالت بھی نیب کی تحویل میں ہوئی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کو اقتدار سے الگ کیا جا سکتا ہے ان کو قید میں ڈال کر من پسند انتخابی نتائج پرجھرلو پھیرا جا سکتا ہے مگر انہیں کروڑوں لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا نواز شریف نے ملکی ترقی میں کارھائے نمایاں سرانجام دیئے وہ ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت تمام سیاسی مخالفین کو قید میں رکھ کر ان کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے اور احتساب کے نام پر تمام سیاسی مخالفین کو تاریخ کے بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button