DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Four armed masked men commit robberies in Channi bazaar

چار مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحےکی نوک پر متعدد افراد کو لوٹ لیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں ڈاکوؤں راج۔پولیس تھانہ کہوٹہ سوتی رہی۔ڈاکوؤں عوام کو لٹتے رہے۔ایک ہی رات میں نصف درجن وارداتیں۔چار مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحے
کی نوک پر متعدد افراد کو لوٹ لیا۔نامعلوم ڈاکوؤں کی طرف سے ہوائی فائرینگ علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔پولیس تھانہ کہوٹہ کی طرف سے تاحال کوئی خاطر خواہ کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔ اہلیان علاقہ نے آئی جی پنجاب پولیس، آرپی او راولپنڈی اور سی پی او رراولپنڈی سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق ASPتھانہ کہوٹہ سعود خان کے کہوٹہ تبادلے کے بعد کہوٹہ شہر میں آئے روز کوئی نہ کوئی چوری ڈکیتی کی واردات ہو رہی پولیس تھانہ کہوٹہ کی طرف سے ناقص کارکر دگی جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے گذشتہ روز رات چار مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے رات گیارہ بجے سے لے صبح 4بجے تک شہر میں متعدد ڈکیتی کی وارداتیں کی جس میں چھنی اعوان میں ملک اکرام ولد ملک جلیل سے 25ہزارروپے نقد، ملک یاسر ولد ملک منظور سے 45ہزار روپے، چھنی بازار کہوٹہ چھنی اتارنے والے مزدروں سے بھی رقم چھینی،چھنی اعوان میں ہی شیرو نامی شخص کو بھی ڈاکوؤں نے اس کو لوٹ لیا، الحبیب بنک کے سامنے گلی میں عدنان نامی نوجوان سے بھی ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون، چھنی اعوان کے مقام پر ہی ملک طاہر نامی شخص کو نہ رکھنے پر فاہر کیا جو معجزانہ طور پر بچ نکلا، محلہ چاہات میں بھی تنویر نامی شخص نے ان کی ڈکیتی کی کوشش کو نکام بنا دیا جبکہ جاتے ہوئے انہوں نے ہوائی فائر بھی کیا اس کے علاوہ گذشتہ روز ادوہالہ کے مقام پر کیری ڈبہ ڈرائیور کے اسلحے کی زور پر11ہزار روپے نقد لوٹ لیا عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس، آرپی او راولپنڈی اور سی پی او رراولپنڈی سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; Four armed masked men committed robberies in Channi bazaar by taking cash from various people in Channi Bazaar, Kahuta police are asked to take notice.

یونین کونسل پنجاڑ کے بازار میں ں ٹیلی نار نیٹ ورک بری طرع مثاثر

Lack of tele nor net service at UC Panjar Bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یونین کونسل پنجاڑ کے بازار میں ں ٹیلی نار نیٹ ورک بری طرع مثاثر۔ فور۔جی تو دور کی بات فون کی کال کی سہولت نہ دے سکے اہل علاقہ نے کمپنی زمہ داران سے اس معاملے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔گذشتہ روز نمائندئے سے یونین کونسل پنجاڑ کے بازارمعززین علاقہ نے فون پر بتایا کہ پنجاڑ بازار میں ٹیلی نار کمپنی فون سروس مہیا کر نے میں بری طرع نکام تبدیلی سر کار کی حکومت میں بجلی گھنٹوں گھنٹوں غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے ٹیلی نار کی سروس بند رہتی ہے بوسٹر نہ تو بیٹریز چلانے ناہی جنریٹر جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکل کاسامنا کر نا پڑھ رہا ہے اہل علاقہ نے کہا کہ کمپنی والے اگر سروس مہیا نہیں کر سکتے تو پھر بوسٹر کس لیے لگایا ہے اس کو بھی اتار کر لے جاہیں۔

نومنتخب چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق محمودمرتضیٰ سے ان کے آفس میں ملاقات

Raja Tariq Murtaza congratulated at his Pindi office

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین کا چارج سنبھالنے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ وحید احمد، راجہ خورشید ستی، شیخ طلحہ اور دیگر کی طرف سے نومنتخب چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق محمودمرتضیٰ سے ان کے آفس میں ملاقات۔ چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد۔راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے چارج سنبھالتے ہی مبارک باد دینے والوں کی قطاریں لگ گئیں۔ راجہ طارق محمودمرتضیٰ کہوٹہ کے مسائل حل کریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔ تفصیل کے مطابق سابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمودمرتضیٰ نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین نامزد ہونے کے بعد چارج سنبھال لیا۔راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں۔راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے چیئرمین بننے سے عوامی مسائل حل ہونگے۔ علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سیاسی و سماجی شخصیات صحافیوں کی جانب سے مبارک باد۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ وحید احمد، راجہ خورشید ستی، فوکل پرسن تعلیم کرنل (ر) ظفر عباسی نے کہا کہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ کا چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بننا علاقہ کے لیئے بڑا اعزاز ہے۔راجہ طارق محمودمرتضیٰ نے ہمیشہ بلا تفریق میرٹ پر صاف ستھری سیاست کو فروغ دیا۔راجہ طارق محمود مرتضیٰ علاقہ کے ساتھ ساتھ ضلع میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

جماعت اسلامی ایک جددوجہد کے میدان میں کھڑی ہے

Jamaat-e-Islami stands in the midst of a struggle

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک جددوجہد کے میدان میں کھڑی ہے۔ ملک میں تحریک انصاف کی حکومت جبکہ اپوزیشن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر مشتمل ہے۔ جماعت اسلامی پرانے یا نئے نظامکا ساتھ نہ دے گی۔ بلکہ اپنے پروگرام اور منشور کے تحت روٹی کپڑا اور مکان کی ضمانت بھی صر ف اور صرف کلمہ ہے۔ عالم اسلام کے حکمران مغرب اور امریکہ کے ساتھ ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی صدر مودی اسلام کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ حق و باطل کی کشمکش میں غیر جانبدار رہنے کی بجائے اس میں حصہ لیکر اپنے علم،خاندان، مال سمیت تمام صلاحیتوں کو حق کے لیئے استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کوٹلی آزاد کشمیر جاتے ہوئے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور کے علاقہ ہل ٹاپ کے مقام پر جماعت اسلامی کے مقامی ارکان اور کارکنا ن سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر غلام نبی رہنما جماعت اسلامی، سابق امیدوار جموں (6) راجہ جہانگیر، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ امیر شہر،حاجی ملک عبدالرؤف، جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی کوہسار ابرا عباسی، نمبردار عبدالقیوم کھلول، لیاقت علی بیور، حاجی صفدر بیور،مجتبیٰ حسین ستی، راجہ فرخ ایوب، سردار امین ثاقب، ملک عبدالقدیر اعوان، عبدالقیوم اعوان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سانحہ ساہیوال کے مظلوموں کا تحریک انصاف کی حکومت میں بھی انصاف ناں مل سکا

The victims of Sahiwal’s tragedy could not find justice from the PTI government

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ سانحہ ساہیوال کے مظلوموں کا تحریک انصاف کی حکومت میں بھی انصاف ناں مل سکا۔ سانحہ ساہیوال کے ملزمان کے بری ہونے سے دلی دکھ ہوا ہے۔معصوم بچوں کے آہوں سیسکوں کی آوازیں آج بھی سنائی دے رہی ہیں معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو بے درد کے ساتھ قتل کر دیا گیا گرفتار ملزمان کو سز انہ ملنے سے معصوم بچوں کا دل اور زخمی ہو ا ہے دن دیہاڑے قتل ہونے والے ان افراد کی ویڈویو اور تمام ثبوت ہونے کے باوجود ان بیچاروں کوانصاف نہ مل سکاان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء”فرزند پوٹھوار” راجہ محمد شکیل کیانی،بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت بریسٹر ظفر اقبال چوہدری،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی اور کہوٹہ کی بزرگ سیاسی شخصیت اشرف کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ملک عوام نے دیکھا کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعوے داروں کی حکومت کے دوران کس طرع معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیامگر انصاف کا قتل اس وقت ہواجب تمام ثبوت ہونے کے باوجود مظلوم خاندان کو انصاف ناں مل سکاجس کی وجہ سے ہر درد دل رکھنے والے پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button