DailyNewsKahuta

Kahuta; Former DG ISI General Raja Zaheer ul Islam meets leading political and social figure Chaudhry Sajid

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل راجہ ظہیر السلام سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجدکی ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل راجہ ظہیر السلام سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجدکی ملاقات۔ملکی سیاسی صورتحال اور علاقائی سیاست پر گفتگو، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمدبھی موجود تھے۔ گذشتہ روز سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل راجہ ظہیر السلام سے ان کی رہائش گاہ پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت و معروف ٹرانسپورٹر چوہدری ساجدنے ملاقات کی اور مختلف حالات پرگفتگو کی اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد،راجہ اسرار ایڈوکیٹ، راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ احمد صغیر اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے چارج سنبھال لیا

Chairman Rawalpindi Development Authority Raja Tariq Mehmood takes charge of his new post

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے چارج سنبھال لیا۔علاقے میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔عوام پہلے بھی خدمت کی ہے اللہ پاک پھر موقع دیا ہے انشاء اللہ عوام علاقہ کی دن رات بھر پور خدمت کروں گا ان خیالا ت اظہار پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء سابق تحصیل ناظم کہوٹہ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طاہر کیانی بیور، راجہ خورشید ستی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ جو پہلے ایم کے ڈی اے چیئرمین اور تحصیل ناظم کہوٹہ بھی رہ چکے ہیں انہوں نے اپنے دور ناظمیت میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام ہیں جن کی مثال نہیں ملتی انہوں نے جتنے بھی کام ہیں وہ عوام کے فلاح و بہود کے لیے کیے ہیں ان انہی اچھے کاموں کی وجہ سے عوام آج بھی احسن طریقے سے یاد کرتی ہے راجہ طارق محمود مر تضیٰ ایک پڑھے لکھے،نفیس، شریف انفس انسان ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کی ہے عوام آج بھی جولیاں اٹھا کر ان کو دعا ہیں دیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button