GujarKhanDailyNews

Gujar Khan; Young people are hope for a bright future and to make the country great. Mohammad Saeed Rajput

مارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں۔ محمد سعید راجپوت

(اسلام پورہ جبر۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک )ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں۔ محمد سعید راجپوت
ان کی معاشی فلاح، ترقی اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے کیلیئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سعید راجپوت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ نوجوان استحصالی نظام کے خلاف عمران خان کا ہراول دستہ بن کر ابھرے اور قریہ قریہ نگرنگر تبدیلی کا پیغام پہنچایا۔کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔نوجوانوں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے 25 فیصد کوٹہ بھی شامل ہے۔خواتین کو طاقتور اور بااختیار بنا کر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے

Show More

Related Articles

Back to top button
Close