DailyNews

London; Nisar Ahmed arrested in possession of 30 Caror Rps by national crime agency

برطانیہ میں پاکستانی نژاد شہری سے کروڑوں روپے برآمد

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)برطانیہ اور پاکستان نے فراڈ کے ملزمان کے خلاف مشترکہ کاروائیاں شروع کردی برطانیہ میں مقیم ملزم نثار افضل سے کروڑوں روپے برآمد کر لیے ۔ملزم نے کروڑوں کا فراڈ کرکے پاکستان آکر بھی اپنے ملک میں دھوکہ دی جاری رکھی نیب نے تحقیقات کے لیے برطانوی حکام کو خط لکھا جس پر برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے نثار افضل کی فیملی تقریبا تیس کروڑ روپےبرآمد کر لیے نیب نے ملزم کے خلاف انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دے دی اب گرفتاریاں ہوں گی

پاکستان سے برطانیہ آنے والی خاتون نے جہاز کے اندر کھلبلی مچا دی مسافر اور عملہ پریشان ۔

Women given injection to prevent trouble on flight from Islamabad

یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)اسلام آباد سے مانچسٹر آنے والی مسافر خاتون جو کے ذہنی مریضہ تھی پی آئی اے کی فلائٹ میں دوران سفر کھلبلی مچا دی جس کی وجہ سے مسافر اور عملہ سخت پریشان ہوگئے ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر خاتون شازیہ نامی کو پرواز میں اچانک نفسیاتی پن کے دورے پڑناشروع ہو گے جس کی وجہ سے پراوز کے دوران الٹی سیدھی حرکتیں شروع کردی عملہ کی جانب سے بار بار سمجھانے کے باوجود کوئی فرق نہ پڑا صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے عملہ نے فلائٹ میں موجود ایک ڈاکٹر مسافر کی معاونت سے خاتون کو ذہنی سکون کا انجکشن لگایا جس کے بعد صورتحال کنٹرول میں آئی ۔ادھر پی آئی اے کے سینئر پرسن کی جانب سے مانچسٹر کے ٹریفک کے عملے کے خلاف شکایت درج کر دی کے اگر مسافر خاتون ذہنی مریضہ تھی تو اسے بورڈنگ پاس کیسے جاری کر دیاگیا اور عملہ کو اس بارے میں کیوں نہیں آگاہ کیا گیا ۔

راجہ شوکت علی کی وزیر حکومت راجہ نصیر سے ملاقات

Raja Shaukat Ali meets with Raja Naseer on his tour of UK

ٹوڈمورڈن۔ یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ شوکت علی کی وزیر حکومت راجہ نصیر سے ملاقات۔ مسلم کانفرنس برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری کمیونٹی راہنماء راجہ شوکت علی خان آف سلاؤ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ نے ویسٹ یارکشائر کاؤنٹی (انگلینڈ) کے موضع ٹوڈمورڈن جا کر وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد نصیر خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ انکی عیادت کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ مانچسٹر سے 17 میل کی دوری پر واقع توڈمورڈن راچڈیل، ہیلی فیکس اور برنلے کے درمیان واقع ہے۔ اور ایک مارکیٹ ٹاؤن کہلاتا ہے۔ راجہ شوکت علی خان نے راجہ نصیر خان سے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، خطہئ جنوبی ایشیاء سمیت مختلف دلچسپی کے امور پر تبادلہئ خیال بھی کیا۔ راجہ شوکت علی خان19اکتوبر 2019ء بروز اتوار کو اپنے ساتھیوں سمیت سلاؤ برکشائر سے ٹوڈمورڈن یارکشائر چار گھنٹے پر محیط 230میل کا طویل سفر بذریعہ موٹروے طے کرکے گئے تھے۔ جو آتے جاتے 460میل (740 کیلومیٹر) بنتا ہے۔ وزیر بلدیاتAK راجہ نصیر خان سے راجہ شوکت علی خان کی UK ملاقات خوشگوار رہی۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button