DailyNewsHeadline

London; Khatam e Nubawat to be held today in Walthamstow under guidance of Dr Pir Syed Abdul Qadir Shah Gillani

لندن میں تاجدارختم نبوت کانفرنس آج منعقد ہوگی

والتھم سٹو لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آج مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ کے زیراہتمام 40ویں سالانہ عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے لئے جامع مسجد غوثیہ لی برج والتھم سٹو لندن زیرسرپرستی مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر پیرسید عبدالقادر شاہ گیلانی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ برطانیہ بھر سے قافلے علماء کرام کی قیادت میں شرکت کریں گے ایسے ہی ویسٹ مڈ سے کثیر تعداد میں علماء کرام، مشائخ عظام شریک ہوں گے۔ مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی، حافظ فاروق چشتی، علامہ برکات چشتی، قاری محمد امین نقشبندی، مفتی محمد نذیر نقشبندی، قاری ذوالکفل حسین، علامہ نذیر مہروی سمیت دیگر عقیدت مند شریک ہوں گے۔ سالانہ کانفرنس میں عقیدہ ختم نبوت سمیت دیگر درپیش ایشوز پر تفصیلاً گفتگو ہوگی، کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

London; Khatam e Nubawat is being held today in Walthamstow under guidance of Dr Pir Syed Abdul Qadir Shah Gillani at Jammia Masjid Lea Bridge. everyone is invited has religious scholars from around UK participate.

Show More

Related Articles

Back to top button