DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; All opposition parties in country are with Maulana Fazlur Rehman’s independence march, Engineer Qamar ul Islam Raja

ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ساتھ ہیں,انجنیئرقمرالاسلام راجہ

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجنیئرقمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ساتھ ہیں اس بارے میں کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے زیراہتمام ڈھیرہ حیات علی چکیالہ بھلاکھر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت مفتی عثمان اسلم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا احسان اللہ چکیالوی نے سرانجام دیئے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان کے شانہ بشانہ چلے گی ہم نے جمہوریت کے لیئے ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانی پیش کی آج بلاول بھٹو سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے لوگوں نے آزادی مارچ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے ہیں تمام اپوزیشن جماعتیں سیلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گی ہم نے ماضی میں دہشتگتردی کے الزامات کا سامنا کیا ہے اب بھی جیل سے خوفزدہ نہیں۔مفتی عثمان اسلم نے کہا ہے کہ آزادی مارچ پوری قوم کے دلوں کی آواز ہے ہم نے اس نااہل حکو مت کو گھر بھیج کر اہل لوگوں کا آگے لانا ہے۔محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنڈے کی خاطر ملک پر مسلط کیا گیا ہے یہ دینی مدارس کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔محمد ظریف راجانے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے ذوالفقار علی بھٹو کو ہم نے پھانسی دے دی اور ایٹمی دھماکے کرنے والے نوازشریف کو جیل میں ڈال رکھا ہے یہ صورتحال جمہوریت کو قبول نہیں نواز شریف کو ڈکٹیشن نہ لینے کی سزا دی جارہی ہے مسلم لیگ ووٹ کوعزت دو کے نعرے سے دستبردار نہیں ہو گی۔چوہدری محمد ایوب نے کہا کہ ہم نے ہی آزادی مارچ کو کامیاب بنانا ہے حکومتی دھمکیاں اور گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔مولانا احسان اللہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم ناجائز حکومت کے خاتمے کے لیئے آزادی مارچ کا حصہ بنے۔

Kallar Syedan; All opposition parties in country are with Maulana Fazlur Rehman’s independence march said ex MPA Engineer Qamar ul Islam Raja, while addressing a convention held in Balakhar by Jammat Ulma Islam, Tehsil Kallar Syedan.

کا ر و با ر ی مرکز جی فائیوما ل نے اپنے صارفین کو قرعہ اندازی میں عمر ہ کا ٹکٹ

G Five raffle draw is held as Umrah ticked is won by Hammad Imran of Morra Dhayal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کا ر و با ر ی مرکز جی فائیوما ل نے اپنے صارفین کو قرعہ اندازی میں عمر ہ کا ٹکٹ، ا یک عد د موٹرسائیکل ما ئیکر و و یز، جو سر مشین،سنگل جو سر مشین،و ا ٹر کو لر،ا ستر ی،و ا ٹر سیٹ سمیت ہزاروں روپے کے 120ڈھیروں انعامات دیئے۔عمرہ کا ٹکٹ عما ئد عمر ا ن مو ہڑ ہ د ھیا ل کے نو جو ان کا جبکہ مو ٹر سا ئیکل کا ا نعا م در کا لی شیر شا ہی کی خا تون ا و ر ما ئیکر و ا وو ن سمیت د یگر 116ا نعا ما ت بذر یعہ قر عہ ا ند ا ز ی ا و ر بذ ر یعہ سو ا لا ت کے بھی ا پنے صا ر فین کو د یے اس سلسلہ میں ا تو ا ر کے ر و ز منعقد ہونے والی تقریب کے مہمانان خصوصی ا نجمن تا جر ا ن کے مر کز ی ر ہنما حا جی ر یا ست حسین،تنو یر ا ختر شیر ا ز ی،سا بق نا ئب نا ظم چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س،حا فظ و سیم تھے۔ا س مو قع پر چو ہد ر ی عد نا ن لطیف،چو ہد ر ی کا شف عبا س،فیضا ن چو ہد ر ی،نا صرچو ہد ر ی ا و ر د یگر بھی مو جو د تھے حا جی ر یا ست حسین نے حا ضر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جی فا ئیو ما ل کا ر و با ر ی مر کز عو ا م کے د لو ں کی آ وا ز بن چکا ہے ا و را للہ تعا لی سے کا ر و با ر کر نے و ا لو ں کے نصیبو ں میں خو شیا ں ا و ر تر قی ہو تی ہے ا نہو ں نے کہا کہ جی فا ئیو ما ل نے ہمیشہ عو ا م کو معیا ر ی سستی ا شیا ء فر ا ہم کی ہیں۔ا و ر کہا کہ ضر و ر یا ت ز ند گی کی تما م ا شیا ء اپنے صارفین کی عزت افزائی کے لئے حا جی محمد ر فیع اور ان کے بھائیوں ا و ر بیٹو ں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ا نہو ں نے کہاکہ ا سلا می ا صو لو ں کے مطا بق کا م کر نا عین عبا د ت ہے جس سے کا ر و با ر دن د گنی تر قی۔اس موقع پر قر عہ ا ند ا ز ی میں علاقہ بھرسے کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔مہمانان خصوصی نے خوش نصیبوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مخدوم حسین کو پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن پنجاب کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا گیا

Makhdoom Hussain appointed Deputy Information Secretary to PTI Sports and Culture Federation Punjab

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے سابق نائب صدر خاکسار مخدوم حسین کو پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن پنجاب کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔

چوہدری انصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگے دعوت ولیمہ موہڑہ گنگال کلرسیداں میں ہوئی

Wallima ceremony of Ch Ansar held in village Morra Gangal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مقامی صحافی چوہدری ارشد کے بھانجے چوہدری انصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگے دعوت ولیمہ موہڑہ گنگال کلرسیداں میں ہوئی جس میں صدر پریس کلب کلرسیداں جاوید اقبال،قیصر اقبال ادریسی،اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،صبور ملک،عتیق مرزا،عبدالعزیز پاشا سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button