DailyNews

London; British Kashmiri along with all the communities should participate in Black day protest being held in London on 27th October, Raja Eshaq Khan, Slough

برٹش کشمیری لندن مظاہرہ میں بھرپور شرکت کریں۔ راجہ اسحاق خان

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) برٹش کشمیری لندن مظاہرہ میں بھرپور شرکت کریں۔ راجہ اسحاق خان۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر راجہ محمد اسحاق خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری اور کشمیر کازء سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں کے ہمدرد اور انسان دوست سول سوسائٹی کے ارکان 27 اکتوبر 2019ء بروز اتوار کو دن کے 12pm بجے لندن مظاہرہ ”یوم سیاہ“ میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ اس دن 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے اپنی مسلح افواج کو ہوائی جہازوں کے ذریعہ ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں داخل کیا تھا۔ اور آج تک بھارت کا ناجائز فوج تسلط برقرار ہے۔ بھارت کشمیریوں کو ان کا تسلیم شدہ حق”حق خودارادیت“ بھی نہیں دے رہا۔ جبکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں اور خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ جس پر کشمیریوں سمیت عالی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو گہری تشویش ہے۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر نے کہا کہ امسال یوم سیاہ پر برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے بھارتی ہائی کمیشن لندن تک کشمیری آزادی مارچ بھی کریں گے۔ جس میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button