DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Raja Zaheer Arshad of Pakistan Railways and of village Morra Langariyal, Choa Khalsa promoted to PSP

پاکستان ریلوے کے راجہ ظہیر ارشد کو گریڈ 19دے کر پی ایس پی کیڈر میں ترقی دے دی گئی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پاکستان ریلوے کے راجہ ظہیر ارشد کو گریڈ 19دے کر پی ایس پی کیڈر میں ترقی دے دی گئی ترقی پانے والوں میں یہ پاکستان ریلوے کے واحد آفیسر ہیں جو اب اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کہیں بھی ڈی پی او یا اس کے مساوی آسامی پر تعنیات کیے جا سکتے ہیں۔ان کا تعلق کلر سیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے گاؤں موہڑہ لنگڑیال سے ہے انہیں ریلوے کے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ واجد ضیا اور منور حسین شاہ نے ترقی کے بیجز لگائے اور اس توقع کا اظہا کیا کہ راجہ ظہیر ارشد مستقبل میں ملک میں بہتر انداز میں خدمات سر انجام دیں گے۔ادہر مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا، پی ٹی آئی کے سابق ڈویژنل صدر ہارون کمال ہاشمی، پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، سابق چیئر مین سید راحت علی شاہ، جمعیت علمائے اسلام (ف)تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے صدر چوہدری ابرار حسین،بزم مہریہ غوثیہ کے صدر سردار صلاح الدین احمد،پریس کلب کلر سیداں کے ارکان پرنس جاوید اقبال، شیخ شبیر ثانی،چوہدری عامر کمبوہ، قیصر اقبال ادریسی، راجہ محمد سعید،عبدالصبور ملک، ملک محمد یاسر، عابد حسین زاہدی، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے محکمانہ ترقی پر راجہ ظہیر ارشد کو دلی مبارکباد دی ہے۔

Kallar Syedan; Raja Zaheer Arshad of Pakistan Railways and of village Morra Langariyal, Choa Khalsa has been promoted to PSP, Social and political personalities along with Public have congratulated Raja Zaheer.

نالہ کانسی کے اطراف میں کیے گئے غیر قانونی قبضے کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ختم کر کے نہ صرف اس کی سابقہ پوزیشن کو بحال کر دیا گیا

The illegal occupation of Nalah was removed within 24 hours and restored its former position.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید کی درخواست پر تحصیل انتظامیہ کی کاروائی، شہر کے وسط میں بہتے نالہ کانسی کے اطراف میں کیے گئے غیر قانونی قبضے کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ختم کر کے نہ صرف اس کی سابقہ پوزیشن کو بحال کر دیا گیا بلکہ قانون کی حکمرانی قائم کر کے شرفاء کے حوصلوں کو بھی بلند کیا گیا۔اتوار کے روز نالہ کانسی کے اطراف میں آراضی پر قبضہ کر لیا گیا تھا پورا شہر اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنا رہا مگر پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید آگے بڑھے اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو اپنی تحریری درخواست میں قبضہ فوری واہ گزار کرانے کا مطالبہ کیا۔حلقہ پٹواری چوہدری تنویر نے بھی اپنی تحریری رپورٹ میں راجہ ساجد جاوید کی شکایا ت کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ نالے کے دونوں اطراف میں قبضہ کر لیا گیا ہے انتظامیہ کی پوری کوشش کے باوجود قبضہ کرنے والا کوئی بھی شخص سامنے نہ آیا اور سبھی لوگ اس قبضے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے رہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر امبر گیلانی نے قبضے کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے اسے ختم کر کے اس کی سابقہ پوزیشن کو بحال کرنے کا حکم جاری کیا جس کے فوری بعد حلقہ گرداور اسد علی اور پٹواری چوہدری تنویر نے اپنی موجودگی میں کھدائی کرنے والی مشین لگا کر نہ صرف قبضہ ختم کر دیا بلکہ اس کو پرانی شکل میں بھی بحال کر دیا۔انتظامیہ نے نالے کے اطراف میں لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے علامتی بورڈ بھی آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ادھر مقامی حلقوں نے حکومتی رٹ قائم کرنے اور قبضہ گروپوں کے بڑھتے ہوئے ہاتھ روکنے پر تحصیل انتظامیہ کو با العموم اور پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ساجد جاوید کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جن کی بروقت مداخلت سے قبضہ گروپوں کے حوصلے پست ہوئے۔

کباڑ خانوں اور ہوٹلوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرمالکان کو مجوعی طور پر سات ہزار روپے کے قریب جرمانے عائد کر دئیے

Hotels and dump yards fined for Dengue offences

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے کباڑ خانوں اور ہوٹلوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرمالکان کو مجوعی طور پر سات ہزار روپے کے قریب جرمانے عائد کر دئیے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر آفس سے لی گئی تفصیلات کے مطابق چنگیز اختر رنگساز کو پانچ سو،جمعہ خان کباڑخانہ کو آٹھ سو روپے،بنارس ہوٹل کو دو ہزار روپے،امیر عطا خان کباڑ خانہ کو آٹھ سو روپے،ذاکر اللہ کباڑ خانہ کو آٹھ سو روپے،طارق محمود کو ایک ہزار روپے،قاضی جاوید ویلڈر کو پندرہ سو روپے اور محمد احمد ٹی سٹال کو بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button