DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Inspector Sardar Zulfiqar has been appointed as the new SHO of Kallar Syedan police

انسپکٹر سردار ذوالفقار کو کلر سیداں کا نیا ایس ایچ او مقرر کیا گیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)انسپکٹر سردار ذوالفقار کو کلر سیداں کا نیا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے ان کے پیش رو محمد بشارت عباسی کو راولپنڈی تبدیل کر دیا گیا۔مقامی حلقوں نے محمد بشارت عباسی کی کلر سیداں تعنیاتی کے دوران ان کی محکمانہ کارکردگی کو سراہا جس میں با الخصوص منشیات کے خلاف بھرپور کاروائی کی گئی اور موٹر سائیکل چوروں کی گینگ بھی پکڑی گئی جبکہ نئے ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار اس سے قبل کہوٹہ اور مندرہ میں بھی ایس ایچ او تعنیات رہ چکے ہیں۔

قائد مولانا فضل الرحمان کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے گا

The instructions of Maulana Fazal ur Rehman will be followed, Mollana Hassan Ullah Chakialvi

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)جمعیت علمائے سلام (ف)تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ قوم کو قیام پاکستان کے مقاصد کو عملی شکل دینے میں بھر پورکردار ادا کرے گا قائد مولانا فضل الرحمان کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے گا انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ انتخابات جعلی تھے لوگوں کے مینڈیٹ کو چرایا گیا اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ گزشتہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی قومی اسمبلی سوا برس میں بھی اس مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئی سفارشا ت مرتب نہ کر سکی پی ٹی آئی کے دور حکمرانی میں بجلی گیس کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا اشیا خوردنی میں انتہائی اضافے نے لوگوں کی کمر توڑ دی بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور ہم اس پر تقریر کے علاوہ متاثرین کی کوئی مدد نہ کر سکے۔اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم یکسوئی کے ساتھ آزادی مارچ میں شرکت کرے اور چرائے گئے مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والوں کو پوری قوت کے ساتھ اقتدار سے الگ کر دے۔

میگا سپورٹس پروگرام کے تحت مرکز کلر سیداں (حصہ پرائمری و ایلیمنٹری)فائنل میں اتھلیٹکس کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

Mega sports programme held in Kallar Syedan come to close

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)وزیر اعلی پنجاب کے میگا سپورٹس پروگرام کے تحت مرکز کلر سیداں (حصہ پرائمری و ایلیمنٹری)فائنل میں اتھلیٹکس کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔نتائج کے مطابق سو میٹر دوڑ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کلر بدہال جبکہ ہائی سکول کلر سیداں کے کھلاڑیوں نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔سو میٹر ریلے ریس میں گورنمنٹ پرائمری سکول کلر بدہال اور گورنمنٹ ہائی سکول بھلاکھر نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔چار سو میٹر دوڑ میں گورنمنٹ پرائمری سکول کلر بدہال اور گورنمنٹ ہائی سکول بھلاکھر،لانگ جمپ میں ہائی سکول پھلینہ اور ہائی سکول کلر سیداں اور ہائی جمپ میں پرائمری سکول کلر بدہال اور ہائی سکول کلر سیداں پہلے نمبر پر رہے۔بیڈمنٹن میں گورنمنٹ ہائی سکول پھلینہ جبکہ کرکٹ میں پرائمری سکول مغل آباد اور ایلیمنٹری سکول جوچھہ ممدوٹ کامیاب قرار پائے۔

آئیسکو سب ڈویژنز کلر سیداں اور چوآخالصہ نے آج بجلی کی بندش کا اعلان

IESCI sub division Kallar and Choa to shut down for repairs

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)آئیسکو سب ڈویژنز کلر سیداں اور چوآخالصہ نے آج بجلی کی بندش کا اعلان کیا ہے چوآخالصہ سب ڈویژن کے تمام علاقوں میں آج بروز بدھ صبح آٹھ بجے سے دن دو بجے تک تمام علاقوں میں بجلی بند رہے گی جبکہ آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے مطابق آج بروز بدھ صبح آٹھ بجے سے دن دو بجے تک ابرار فیڈر اور دوبیرن فیڈر ضروری مرمت ک لیے بند رہیں گے جس سے کہوٹہ اور کلر سیداں کے علاقوں بھورہ حیال،بھورہ نصیب، بھورہ قبلی،کاکا،سہوڑہ،چونترہ،بھلا کھر کالی کا باغ، دوبیرن کلاں،پنڈ بینسو،سکوٹ،دھمالی،ستھوانی،کھناہدہ، جوچھہ ممدوٹ، چک مرزا،سروہا اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

محمد اسلم کی والدہ کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا

Mother of M Aslam passed away in Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سابق کونسلر عبدالجبار صدیقی کی خوشدامن محمد اسلم کی والدہ کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجمازہ میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری محمداعجازبٹ،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عابد زاہدی،توقیراسلم،شیخ سلیمان شمسی،حسن سرائیکی،حاجی ریاست حسین،چوہدری طارق تاج،مسعود بھٹی،چوہدری شفقت محمود،محسن نوید سیٹھی،قمرایاز،چوہدری ابرار حسین،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابرحسین،عاطف اعجاز اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button