DailyNewsHeadline

Birmingham; Salma Yaqoob of Gujar Khan to contest Mayor of Midland election

میئر آف مڈلینڈ کیلئے سلمی یعقوب آف گوجر خان نے لیبر پارٹی میں مہم کا آغاز کردیا

برمنگھم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) لیبر پارٹی کی طرف سے میئر آف میڈ لینڈ کے لئے پہلے تین امیدواروں کی فہرست میں شامل پہلی مسلمان خاتون سلمیٰ یعقوب نے اپنی لیبر پارٹی میں لابنگ اور مہم کا آغاز کر دیا گزشتہ روز کوونٹری کے معروف و کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت و نوجوان کونسلر و کونسل کیبنٹ ممبر کامران خان نے سلمیٰ یعقوب کو کوونٹری مدعو کیا جس میں نیپال، سکھ، بنگالی، افغانی و پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کونسلر کامران خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاتے ہوئے سلمیٰ یعقوب کی بھرپور حمایت کریں گے تاکہ مڈ لینڈ میں باہمی رواداری ہم آہنگی و پیار و محبت کو فروغ ملے ایک پرامن معاشرے خوشحالی و ترقی کے لئے بہتر انداز میں جدوجہد کی جا سکے، برطانیہ میں مڈ لینڈ کو ایک مثال بنائیں جہاں امن سکون اور خوشحالی ہو اس کے لئے سلمیٰ یعقوب ہی ایک بہترین امیدوار ہیں جو عوام کے مسائل بخوبی سمجھتی ہیں اور عوام کا درد محسوس کرتی ہیں

Birmingham; Salma Yaqoob of Gujar Khan the former leader of the now defunct Respect party, has announced her intention to stand as Labour’s candidate for West Midlands mayor.Salma Yaqoob decided at the 11th hour to apply for the nomination to challenge the current Conservative mayor, Andy Street.

ایشیائی سالانہ بزنس ایوارڈز برائے میں برٹش پاکستانی تاجر اور سی پی آئی سی کے بانی رکن ذیشان شاہ کو بین الاقوامی انٹرپرینیور آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا

Zeeshan Shah, British Pakistani Entrepreneur, Wins The Asian Business Award

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ایشیائی سالانہ بزنس ایوارڈز برائے 2019میں گزشتہ روز برٹش پاکستانی تاجر اور سی پی آئی سی کے بانی رکن ذیشان شاہ کو بین الاقوامی انٹرپرینیور آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کا انتخاب نامور اور معروف اور بڑے برطانوی پروفیشنلز اور پاکستانی بھارتی، چینی اور بنگلہ دیشی تاجروں میں ان کی نمایاں کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ایشیائی بزنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں اعلیٰ ترین اعزاز برٹش پاکستانی تاجر اور سابق اپرنٹس سٹار ذیشان شاہ کو دیا گیا۔

London;; Zeeshan Shah, a British Pakistani businessman, and CPIC founding member has been named the ‘International Entrepreneur of the year 2019’ at Asian Business Awards that are held every year.

ممتاز مذہبی شخصیت چوہدری ارشاد آف چوکی کوٹلی جو گزشتہ بدھ کے روز رحلت کرگئے

Luton, UK; Prominent religious figure Chaudhry Irshad of Chowki Kotli passed away

لوٹن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ممتاز مذہبی شخصیت چوہدری ارشاد آف چوکی کوٹلی جو گزشتہ بدھ کے روز رحلت کرگئے نماز جنازہ لوٹن سینٹرل ماسک میں جمعرات کے روز مولانا حافظ اعجاز احمد نے ادا کرائی۔ اس موقع پر مولانا حافظ اعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری ارشاد مرحوم جامعہ الاکبریہ سیلبرن روڈ اور لوٹن سینٹرل ماسک کی مذہبی سرگرمیوں سے وابستہ رہے۔

امجد اسلام امجد اور انور مسعود کے اعزاز میں ’’ایک شام‘‘18اکتوبر کو منعقد ہو گی

Amjad Islam Amjad and anwar Masood to perform on 18th October

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے ممتاز شعرا ’’امجد اسلام امجد اور انور مسعود‘‘ کے اعزاز میں ایک شام پاکستان ہائی کمیشن لندن میں جمعہ18اکتوبر کو6بجے شام منعقد ہوگی۔

حاجی محمد اقبال مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کر دی گئی

Bradford; Haji M Iqbal passed away

بریڈ فورڈ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) قائد اہلسنت مجاہد تحریک ختم نبوت حضرت رابع خواجہ مولانا پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوریؒ کے دست راست حافظ محمد شبیر فیض پوری کے سسر حاجی محمد اقبال مرحوم ومغفور کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کر دی گئی جس میں سیکڑوں اہالیان علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button