AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Demand for banning of heavy loaded trucks and tractors in the area of Traffic police and municipal committee

ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی کی حدود میں چلنے والے ہیوی لوڈر ٹرکوں اورٹریکٹریوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) کاروباری و سماجی شخصیت خواجہ گل شیر نے ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی کی حدود میں چلنے والے ہیوی لوڈر ٹرکوں اورٹریکٹریوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بیشتر ڈرائیور حضرات جن کے پاس ہیوی لائیسنس بھی نہیں ہے بجری اینٹ لاد کر ڈھکن کھلے چھوڑ دیتے ہیں جس سے بڑے حادثات رونما ہونا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ موٹر سائیکل کا گرنا طے شدہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے معتدد بار ٹریفک پولیس کو اس سلسلے میں باور کرایا ہے مگر وہ ٹس سے مس نہیں چالان کاٹنے کے لئے وہ سڑکوں پر کھڑے ہو جاتے ہیں مگر انسانی جان سے کھیلنے والے ان ڈرائیورحضرات کو چھوڑ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ فی الفور اس پر ایکشن لیا جائے اور اس پر ایک قانونی دفعہ بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا کے ساتھ بڑا جرمانہ بھی کیا جائے تاکہ لوگ باز آئیں اور قیمتی جانوں کے ضاع سے بچا جا سکے۔

Chakswari; Social and political personality Khawaja Gul Shair has demanded for banning of heavy loaded trucks and tractors in the area of Traffic police and municipal committee, he also asked the police authorities to check licence of the heavy good vehicle drivers.

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری رورل ہیلتھ سنٹر جو کہ چکسواری کا واحد ہسپتال ہے جو کہ لاتعداد مریضوں کے لئے ناکافی ہو چکا ہے چکسواری کی آبادی کے لحاظ سے عوام بالا کے مطابق اب اس ہسپتال کو اپ گریڈ کرنا چاہیے اور عملہ کی تعداد کو بھی بڑھانا چاہیے ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی حلقہ دو چوہدری خلیل انقلابی نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا خلیل انقلابی نے کہا کہ میری سیاست میں آنے کا واحد مقصد غریب عوام کو بنیادی زندگی کی سہولیات دلوانا تھا میرا منشور ہے کہ علاج معالجہ،تعلیم ریاست کے شہری و دیہی بندے کا بنیادی حق ہے خاص کر صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا چکسواری کے متوسط طبقے کو صحت کے حصول کے لئے بہت دھکے کھانے پڑتے ہیں اور ان کو اپنے علاج معالجہ کے لئے میرپور یا اسلام آباد جانا پڑتا ہے جبکہ رورل ہیلتھ سنٹر میں بخار زکام کے علاوہ نا کوئی بھی چیک اپ نہیں حتی کہ ابھی تک خواتین کے لئے ابھی تک الٹر ساؤنڈ مشین دستیاب نہیں ہے سرجری آپریشن کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال جانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقے سے منتخب ہونے والے سابق وزیر اعظم چوہدری عبد المجید بھی اس رورل ہیلتھ سنٹر کو اپ گریڈ نہ کروا سکے معتدد بار انہوں نے اعلان بھی کیا مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا ذاتی طور پر برطانیہ سے کچھ دوست احباب نے اس ہسپتال کو جدید سہولیات کے لئے کافی کام کیا اور چیریٹی کے ذریعے اپنے بھائیوں کو ریلیف دینے کے لئے نئے کمروں کو بنوا کر دیا جبکہ حکومتی سطح پر ابھی تک کوئی خاص پیس رفت نہیں ہو سکی ہے انہوں نے موجودہ وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں نئی ڈیجیٹل ایکسرے مشین کے علاوہ خون ٹیسٹ،شوگر ٹیسٹ،ای سی جی ٹیسٹ،کا ہونا بھی ضروری ہے اور ڈاکٹروں کی تعدا د بھی بڑھائی جانی چاہیے تاکہ چکسواری و گردنواع کے لوگوں کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولت مل سکے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پور شریف میں کروڑوں روپے سے شروع ہونے والی واٹر سپلائی کی سکیم مٹی میں سٹرنے لگی لوگوں کو پینے کے پانی کے لئے مہنگوں داموں ٹینکریوں کا سہارا لینا پڑتا ہے تفصیلات کے مطابق یونین کونسل فیضپور شریف میں ابھی تک واٹر سپلائی کا کام مکمل نہیں ہوا ہے اور عوام کے کروڑوں روپے مٹی میں سٹر رہے ہیں جبکہ لوگ مہنگے داموں ٹینکر خرید کر پانی کی ضرورت پوری کر رہے ہیں جو کہ جیب پر اضافی بوجھ ہے یونین کونسل فیض پور شریف کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ایم ایل صاحب جب الیکشن آتا ہے تومختلف حیلوں بہانوں سے ہم سے ووٹ مانگتے ہیں اور وعدے اور تسلیاں دے کر چلے جاتے ہیں کہ اب کی بار آپ عوام مایوس نہیں ہونگے مگر پھر سبز باغ دکھا کر پانچ سال کے لئے حلقہ سے ہی غائب ہو جاتے ہیں جبکہ حکومتی امیدواراسمبلی ایک خاص طبقے میں بیٹھ کر چہرہ دیکھاتے ہیں اور ان کو حلقہ کی صورتحا ل کا کچھ پتہ نہیں وہ بھی ایم ایل بننے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں جبکہ دیگر امیدواران بھی آیندہ الیکشن تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ فی لوقت ان کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں ہے ہمارے حالوں پر ترس کیا جائے اور عوامی پیسے سے بننے والی اس سکیم کو جلد سے جلد مکمل کروا کر عوام کو پینے کا پانی مہیا کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button