DailyNewsKahuta

Kahuta; Lajpal Club Kahuta defeated Star Football Club Kahuta in a football tournament organized by District Population Welfare Department, Rawalpindi District.

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ میں لجپال کلب کہوٹہ نے سٹار فٹبال کلب کہوٹہ کو شکست دے دی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ میں لجپال کلب کہوٹہ نے سٹار فٹبال کلب کہوٹہ کو شکست دے دی۔ ضلعی آفیسر میڈم شیریں سخن، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرشمس توحید عباسی، سابق کونسلر حاجی عبدالرؤف، سردار مسعود، ملک اسد، ملک زبیر نے انعامات، ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اختتامی تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں، شہریوں، معززین علاقہ کی بھر پور شرکت۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ میں اختتامی تقریب اور میچ کے آگنائزر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی تھے۔ مہمان خصوصی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے انعامات تقسیم کیئے۔ ونر اور رنر ٹیموں کا تعارف مہمانوں سے کرایا گیا۔ اس موقع پر تحصیل پاپولیشن آفیسر راولپنڈی محمد اظہر، حلیم کھٹڑ اور دیگر شہری بھی موجود تھے۔ لجپال فٹبال کلب کی جانب سے احمد سعید قریشی، انیس عباسی کیپٹن، کنول اور دیگر کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور پانچ گول کیئے۔ کمپیئرنگ کے فرائض نوجوان کمپیئر ملک اسد کو آر ڈینیٹر محکمہ بہود آبادی نے سر انجام دیئے۔ جبکہ نوجوان صحافی افتخار غوری، احتشام اصغر کیانی نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ آخر میں محکمہ بہبود آبادی کی ضلعی آفیسر میڈم شیریں سخن نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیئے کھیلیں انتہائی مفید ہیں۔ نوجوان آگے بڑھیں۔ اور محکمہ بہود آبادی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button