DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Inauguration of Sohail Imran Travels & Tours in Daultala

دولتالہ میں سہیل عمران ٹریولز اینڈ ٹورز کی افتتاحی تقریب

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) کشمیر کے ایشو پر سا ری قوم یکجا ہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے وقت آنے پر کشمیر کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، دشمن کی کسی بھی چال کا جواب اس سے دگنا دیا جائے گا پاکستان فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،راجہ جاوید اخلاص، گزشتہ روز دولتالہ میں سہیل عمران ٹریولز اینڈ ٹورز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکر ٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ برادر سہیل عمران کے کاروبار میں اللہ پاک برکت عطا فرمائے جنہوں نے علاقہ کے لوگوں کو عمرہ اور حج پر بجھوانے کے بہترین اقدامات کروا کر دئیے کشمیر کے ایشو پر ساری قوم ایک جان ہو چکی ہے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گیاور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پاکستان کی فوج کسی بھی غیرخوش گوار واقعے کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے شرکاء میں سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ حمید ایڈوکیٹ سینئر صحافی راجہ صدیق کیانی صدر انجمن تاجراں عبدالوحید راجہ سابق چیئرمین یو سی دولتالہ قلب عباس سابق چیئرمین یو سی آہدی محمد خان بھٹی چوہدری شاہد سماجی شخصیت قاضی عبدالوقار راجہ ناصر محمود رہنما پی ٹی آئی اور دیگر احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Gujar Khan; Inauguration of Sohail Imran Travels & Tours was held in Daultala, Guest of honour was ex MNA Raja Javed Ikhlas along with social and political personalities.

Show More

Related Articles

Back to top button