DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Armed robbery committed in village Katyam, UC Thathi

ڈکیتوں کا شرقی گوجرخان میں راج،کٹیام میں دلیرانہ وردات،چور اہل خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر جمع پونچی لے کر فرار

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ڈکیتوں کا شرقی گوجرخان میں راج،کٹیام میں دلیرانہ وردات،چور اہل خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر جمع پونچی لے کر فرار ہونے میں کامیاب،یونین کونسل تھاتھی کے موضع کٹیام میں چوہدری محمد صابر کے گھر ڈکیتوں نے رات کی تاریکی میں ساڑھے گیارہ بجے دھاوا بول دیا اہل خانہ کے جاگ جانے پر شدید تشدد کا نشانہ بنا یا کمسن بچے کے گلے پر خنجر رکھ کر غریب خاندان کی تمام جمع پونچی لیکر فرار ہونے میں کامیاب جبکہ شدید تشدد سے چوہدری محمد صابر اور ان کی اہلیہ شدید زخمی حالت میں چلنے پھرنے سے قاصر ہیں انہوں نے پولیس کے اعلیٰ احکام سے شرقی گوجرخان میں آئے دن وارداتوں کی روک تھام اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے جبکہ چوکی انچارج قاضیاں غلام شبیر نے جائے وردات کا دورہ کرنے کے بعد جبر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم کیوں نہ بااثر ہوں متاثرہ خاندان کو ہر حال میں انصاف ملے گا انہوں نے کہا جائے موقع پر ہم نے جا کر ہر چیز کامعائنہ کر کے جدید اصلاحات پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے کہا گزشتہ ماہ میں اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں ہونے والی ڈاکیتوں چوریوں کے گروپ کو بہت جلد گرفتار کر لیں گے اور میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا

Gujar Khan; Armed robbery committed in village Katyam, UC Thathi at the residence of Ch M Sabir. The family already struggling were robbed of all their remaining possessions.

اسلام پورہ جبر میں صفائی مہم اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کام شروع

Clean team Pakistan group start cleaning up rubbish dumped in Islam purra jabber

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کلین ٹیم پاکستان نے اپنی خدمات کا سلسلہ وسیع کرتے ہوئے اسلام پورہ جبر میں صفائی مہم اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کام شروع کر وا دئیے کچڑے کے ڈمپنگ کو اٹھا کرشہر سے دور پھینکا جا رہا ہے اور جہاں پانی کی شدید قلت ہے وہاں بورنگ کروائی جا رہی ہیں چیئرمین کلیم ٹیم پاکستان راجہ اختشام فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلین ٹیم پاکستان بغیر کسی فنڈنگ سیاسی مدد کے اپن مدد آپ کے تحت اسلام پورہ جبر شہر میں ااپنی خدمات مہیا کر رہی ہے تمام نوجوان اس کارخیر میں متحرک ہیں بہت جلد اسلام پورہ جبر شہر میں ڈسٹ بن،واٹر پلانٹ سمیت دیگر مسائل پرعملی کام کرئے گی اس سلسلہ میں تمام احباب اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔

تعزیت

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ،وقاص الرحمن وارثی،شاہد محمود منگی،قاضی کلیم احمد،راجہ طارق ایوب اور راجہ صابرحسین صدیقی نے شرکت کی اجلاس میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ضلع راولپنڈی پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد ظہیر سلطان کی والدہ کی وفات پر چوہدری محبوب حسین آف لس،چوہدری محمد سعید نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button