DailyNewsKallar Syedan

Choa Khalsa; Khalid Hussain Bhatti of Glasgow donates 3 Lakh Rps for BHU Choa Khalsa (See video report)

خالد حسین بھٹی گلاسکو کی جانب سے ساڑھے تین لاکھ کی لاگت سے کمرے سمیت فرنیچر بھی بی ایچ یو چوآ خالصہ کے لئے تحفہ

چوآ خالصہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔پورے ضلع راولپنڈی میں بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ خوش قسمتوں کی لسٹ میں آتا ہے جہاں پر مخیر حضرات نے ارد گرد رہنے والوں اور ہسپتال عملہ کے لئے بہت سی آسانیاں پیدا کر کے یہاں کی عوام کے دلوں میں گھر کر لیا ہے،خالد حسین بھٹی گلاسکو یو کے و معاونین نے اس بی ایچ یو کا نقشہ ہی تبدیل کر دیا ہے،انہوں نے اس بی ایچ یو کی مرمت،بجلی کاکام،روڈ،جدید الٹر ساؤنڈ مشین،تمام چھتوں کو دوربارہ مرمت کیا،عوامی فرنیچر اور اب انہوں نے ساڑھے تین لاکھ روپے کی لاگت سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے ہال نما کمرہ اور مکمل فرنیچر بھی مہیا کر دیا گیا ہے،اس کے علاوہ ایک عدد الماری اور پردے جلد مہیا کر دئیے جائیں گئے،اس موقع پر ڈاکٹر سونیہ بشیر،ڈاکٹر ربنواز راجہ،چیف ٹیکنیشن غزالہ بی بی،نیوٹریشن غزالہ بی بی،انجمن شاہین،روپا سحر عباسی،فخر النساء، منزہ مجید،خزینہ جہاں،ثمینہ قیوم،عبد الستار،راجہ امجد،عرفان پرواز،محمد خاور نے محترم خالد حسین بھٹی جو ٹکال کے رہائشی ہیں اور گلاسکو یو کے میں مقیم ہیں،ان کی اہلیہ غزالہ شاہین اور ضیارب حسین بھٹی کا دل کی اتھاہ گہریوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button