DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Former Councillor Chaudhry Maroof Hussain meets MNA Sadaqat Ali Abbasi and Provincial Parliamentary secretary Raja Saghir Ahmed

ایم این اے صداقت علی عباسی اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے سابق کونسلر چوہدری معروف حسین کی ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے صداقت علی عباسی اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے سابق کونسلر چوہدری معروف حسین کی ملاقات۔فنڈزدینے پر شکر یہ ادا کیا اوراپنی وارڈ کے لیے مزید کے لیے نئی تر قیاتی منصوبے بھی دیے جس پر ایم این اے صداقت علی عباسی اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے ان کو بہت جلد مزید فنڈز دینے کا یقین دیلا یا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزیوسی نارہ کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر چوہدری معروف حسین نے ایم این اے صداقت علی عباسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اپنی وارڈ کے لیے تر قیاتی فنڈز دینے پر شکر یہ ادا کیا اور مزید فنڈز کی ڈیمانڈ کی جس پر ایم این اے صداقت علی عباسی اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے چوہدری معروف حسین کو تر قیاتی کاموں کے لیے جلد فنڈز دینے کا یقین دیلایا سابق کونسلر چوہدری معروف حسین نے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کیا۔

Kahuta; Former Councillor union councillor Nara Chaudhry Maroof Hussain met with MNA Sadaqat Ali Abbasi and Provincial Parliamentary secretary Raja Saghir Ahmed and thanked them for their contributions in providing funds for the union council Nara.

کہوٹہ پی ٹی سی ایل کی کارستانیاں صارفین رُل گے

Consumers of Kahuta PTCL left disappointed with lack of service

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پی ٹی سی ایل کی کارستانیاں صارفین رُل گے کوئی ولی وارث نہیں کئی مرتبہ شکایات کے باوجود معاملات حل نہیں ہوتے آئے روز شکایات کے انبار متعلقہ افسران گہری نیند سو رہے ہیں عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے والا کوئی نہیں۔جبکہ محمد سارنگ نیکہا کہ میرا پی ٹی سی ایل نمبر 0513200078جس کا لائن پرا میٹر تین مہینے سے ڈاؤن ہے لائن مین کا نمبر بند ہوتا ہے اگر بند نہ بھی ہو تو اُٹھاتا نہیں 1236پر بھی شکایت کی کوئی سنوائی نہیں ہوتی جبکہ ڈی او روات سے رابطہ کیا وہاں بھی مایوسی کا سامنا پیش آیا انھوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور فل فور بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔

ملک سے نہ مہنگائی ختم ہوئی نہ بے روزگاری، نہ ڈینگی,راجہ سعید احمد

Current administration fail to control inflation, unemployment and dengue, Raja Saeed Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ سعید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا تقریریں کر نے سے ملک سے نہ مہنگائی ختم ہوئی نہ بے روزگاری، نہ ڈینگی۔لیڈر بننے اور عوام کے دلوں پر راج کر نے کے لیے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی ہوتی ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے ساتھ کیے تمام وعدے بھلا دیے ہیں۔عمران خان جو کہا کرتے تھے کہ اگر مہنگائی، عوام پر ٹیکس لگے،پٹرول ڈیزل مہنگا ہو سمجھ لو تمارے حکمران چور ہیں عوام آج ملک کاے حالات دیکھ لیں کہ کیا پوزیشن ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے الیکشن مہم میں کیے جانے والے تمام باتیں پانی کا بلبلہ ثابت ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی حالت اس وقت یہ کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے بجلی، تیل، پٹرول، چینی، آٹا، گھی اور دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ملک عوام موجود حکومت کی کاکر دگی سے سخت نالاں ہیں ان کی نظریں مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف پر لگیں انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button