DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Mohammad Qasim, a 28-year-old resident of the Sahot, was shifted to Rawalpindi Hospital after dengue virus was confirmed.

سموٹ کے 28 سالہ رہائشی محمد قاسم کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو جانے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں ڈینگی نے پہلی بار مستقل ڈیرے ڈال لیئے، نواحی گاؤں سموٹ کے 28 سالہ رہائشی محمد قاسم کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو جانے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تحصیل کلر سیداں میں ڈینگی وائرس کی زد میں آنے والے مریضوں کی تعداد دس ہو گئی ہے جس میں سے ایک خاتون بھی شامل ہے۔ادھر یونین کونسل کنوہا کے سابق کونسلر اور چک مرزا کے رہائشی راجہ سعید نے بتایا کہ ان کے بھانجے بابر سجاد،عامر علی اور شہباز بھٹی کی والدہ کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن کا گھر میں ہی علاج معالجہ جاری ہے تاہم محکمہ صحت کلرسیداں کے ذمہ دار نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کا نام ڈیش بورڈ میں شامل نہیں۔

راجہ جاویداخلاص نے,ہفتہ کے روز گاؤں تل خالصہ میں چوہدری توقیراسلم کے چچا اور خالد رضا کے والد چوہدری محمد عارف کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو

Raja Javed Ikhlas visits village Tal Khalsa to pay condolences

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر عملہ 9/11 کا فیز 2ہے جس کا مقصد پاکستان سمیت اسلامی ممالک کو تباہ کرنے کا عالمی ایجنڈہ ہے عمران خان امریکہ مسئلہ کشمیر پر بات کرنے نہیں گئے یہ مستقبل میں ہونے والی جنگ میں امریکی اتحادی کے طور پر امریکہ گئے ہیں اسی ایجنڈے کی کامیابی کے لئے نوازشریف کو اقتدار سے الگ کر کے جیل میں رکھا گیا ہے سعودی عرب یمن جنگ میں فوجیں نہ بھیجنے پر ناراض ہوا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گاؤں تل خالصہ میں چوہدری توقیراسلم کے چچا اور خالد رضا کے والد چوہدری محمد عارف کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاضی وقار احمد,تھیکیدار محمد بشارت,ملک اشتیاق حسین,شہزاد مغل,وقاص گجر اور دیگر بھی موجود تھے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ ہمیں مایوس کیا اس سے خیر ی توقع نہیں نوازشریف نے قومی مفاد میں چین,ترکی,روس اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیا تھا مگر عمران خان نے یوٹرن لے کر خارجہ پالیسی کی بدل ڈالی اور قوم کو ایک بار پھر امریکہ کے سامنے پھینک دہا انہوں نے کہا کہ سعودی خاندان نوازشریف سے یمن کے خلاف اپنی فوج نہ بھیجنے پر ناراض تھا مگر فوج نہ بھیجنے کا فیصلہ ہماری پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر کیا تھا یمن ہمارا مسلمان بھائی ہے ہم اس کے خلاف فوج کشی نہیں کرسکتیانہوں نے کہا سعودی عرب کی تیل تنصیبات بہت گہری عالمی سازش ہے اور یہ نائن الیون کو دوسرا حصہ ہے پہلیرحلے میں افغانستان,عراق,شام اور لیبیا کو تباہ کیا گیا اب سعودی عرب اور ایران کے نام پر پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں اور عمران خان کا حالیہ دورہ امریکہ اسی سلسلے کہ ایک کڑی ہے جسے کشمیر کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہیانہوں نے زور دے کر کہا کہ اسی ایجھنڈے کی کامیانی کے لئے نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرکے جیل میں رکھا گیا ملک کو آئی ایم ایف کے ڈریعے امریکہ کے پاس گروی رکھ دیا گیا انہوں نے خبردار کیا کہ ہم بند گلی کی جانب دھکیلے جا رہے ہیں ہم نے سانحہ مشرقی پاکستان سے کچھ بھی نہیں سیکھا۔

چوا خالصہ اور بنک چوک سڑکوں کے علاوہ سرصوبہ شاہ سے انچھوعا الف چوک اور دیگر سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی

MPA Raja Sagheer Ahmed says that roads in Choa Khalsa, Bank Chauk and from Sir sooba shah to Anchoa will be repaired

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہوں نئے منصوبوں کے لئے مشاورت جاری ہے جلد ترقیایی کام شروع ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نء گزشتہ روز اپنے دفتر میں یڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الحاج محمد اسلم بانی,مرزا عبدالرحمان اور راجہ شاہدحمود بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں دھانگلی روڈ کو بہتر بنانا ترجیع ہے اس پر بہت جلد پیچ ورک شروع کردیا جائے گا آنندہ برس کے اوا?ل میں اس کی ری سرفیسنگ کی جائے گی اور دہمالی سے چوا خالصہ اور بنک چوک سڑکوں کے علاوہ سرصوبہ شاہ سے انچھوعا الف چوک اور دیگر سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی سرصوبہ شاہ سے سموٹ چوا سے بیول سڑکوں کی بھی مرمت کریں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کلر سیداں منڈی کے نام پر ہر پیر کے روز بھتہ کی وصولی کہ شکایات عام ہیں میں نے ڈپٹی کمشنر کو اس کی تحقیقات کے لئے خط ارسال کیا ہے اس مسئلے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا کے دم لیں گے یہ صورتحال ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

ممانی کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کی شبہ میں اغواء ہونے والا نوجوان روات سے بازیاب، اغواء میں ملوث چار ملزمان میں سے ایک گرفتار

Abducted Teenager found by police in Rawat

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تھانہ کلر سیداں پولیس نے ممانی کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کی شبہ میں اغواء ہونے والے 19 سالہ نوجوان کو روات سے بازیاب کر کے اغواء میں ملوث چار ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔19 سالہ محمد قاسم محمود کو ایک ہفتہ قبل عامر نامی مستری کیساتھ کام پر جانے کے دوران اغواء کر لیا گیا تھا جس پر مغوی کے بھائی یاسر محمود سکنہ انچھوہا نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے محمد طارق سکنہ ہر دو پنڈورہ،محمد عمران سکنہ روات اور اس کی بیوی مسماۃ(ث) کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا جس پر ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی نے مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اے ایس آئی تقدیس اختر کی زیر نگرانی چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جنہوں نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مغوی محمد قاسم کو روات میں واقع ایک گھر سے بازیاب کر کے ملزم محمد عمران ولد غلام افضل جو کہ مغوی کا ماموں بتایا جاتا ہے کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان پولیس کو جل دے کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان مغوی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے جس کی وجہ سے مغوی سہما ہوا ہے اور وہ اپنا پہلا بیان تبدیل کر دیتا ہے۔تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ مغوی کو اپنے بھائی کیساتھ گھر بھیج دیا گیا ہے تا کہ وہ نارمل ہو جائے جس کے بعد اسے مقامی عدالت میں پیش کر کے اس کا بیان قلم بند کروایا جائے گا۔ مدعی یاسر محمود کے مطابق اس کے مغوی بھائی اور خالہ زاد بھائی محمد طارق کے درمیان ممانی (ث) کیساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں چپقلش چلی آ رہی تھی اور کئی دفعہ طارق میرے بھائی قاسم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے چکا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button