DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Sadaqat Ali Abbassi told to inaugurate his own projects and not of Shahid Khaqan Abbassi

یوسی مٹور میں سوئی گیس کا منصوبہ شاہد خاقان عباسی کا تھا صداقت علی عباسی اپنے منصوبے لگاہیں پھر افتتاح کر یں,راجہ بابر آف تھوہا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ بابر آف تھوہا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوسی مٹور میں سوئی گیس کا منصوبہ شاہد خاقان عباسی کا تھا صداقت علی عباسی اپنے منصوبے لگاہیں پھر افتتاح کر یں پی ٹی آئی والے ن لیگ کے منصوبوں پر اپنی تختیا ں نہ لگاہیں اگر ان کو اتنا ہی افتتاح کو شوق ہے تو وہ اپنے منصوبے لگایں اور بھی جوش و خروش کے ساتھ ان کا افتتاح کریں۔تحصیل کہوٹہ کی یوسی ہوتھلہ، کھڈیوٹ، دوبیرن خورد، مواڑہ، مٹور میں جو سوئی گیس لگی وہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے لگوائی ہے اس میں کسی اور کا عمل دخل نہیں ہے۔پی ٹی آئی حکومت کی کاکر دگی ہے وہ بھی عوام کے سامنے ہے ایک سال سے زاہد کا عرصہ موجودہ حکومت کو ہو گیا ہے مگر ان کی کار کر دگی صفر بٹہ صفر ہے ان خیالا ت کا اظہارمسلم لیگ ن یونین کونسل مٹور کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابر آف تھوہا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل مٹور میں جو سوئی گیس لگی ہے وہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے لگوائی ہے جبکہ اس کے علاوہ تھوہا کی جو سوئی گیس منظور ہوئی تھی وہ بھی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے منظور کرائی تھی انہوں نے کہا ہم 1985سے شاہدخاقان عباسی کے والد محترم خاقان عباسی کے ساتھ چل رہے ہیں اور انشاء اللہ ان کے ساتھ ہی رہیں گے انشاء اللہ بہت جلدمیاں محمد نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے دیگر تمام قائدین عوام کے درمیان موجود ہوں گے اور آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

Kahuta; Raja Babar of Thoa Khalsa has advised current MNA Sadaqat Ali Abbassi to inaugurate his own launched projects in UC Mator rather then laying plaques on projects of ex Prime Minister Shahid Kahaqan Abbassi

کہوٹہ شہر اور گرد نواح میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسوں پر تشویش

Concern over increasing cases of dengue in Kahuta city and surrounding area

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گرد نواح میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسوں پر تشویش تمام اداروں کے سربران اور محکمہ صحت کا عملے کی فوری میٹنگ کال کی جائے تاکہ تحصیل بھر میں ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں جو اہلکار غفلت برتے اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے ٹی ایچ کیو میں ڈینگی مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے میڈیا اس حوالے سے عوام میں آگاہی مہم چلائے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر کے دفتر میں ڈینگی کے حوالے منعقدہ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ایم ایم عالم سینڑی انسپکٹر رانا غلام مرتضی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ مخدوم احمد بلال کے علاوہ ٹی ایچ کیو کہوٹہ کے ڈاکٹر ز اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایم ایم عالم نے ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور محکمہ کے پاس عملہ نہ ہونے سپرے مشین اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا جبکہ کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے اصغر حسین کیانی نے اے سی کہوٹہ اور ایم پی اے راجہ صغیر کو بتایا کہ عملی طور پر کچھ نہیں ہور ہا ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بیس سے زیادہ ہو گی ہے جبکہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں باولے کتوں کی بھر مار ہے درجنوں افراد کو کتوں نے کاٹ لیا ہے ہسپتال میں ویکسین بھی ناپید ہے جس پر چیف آفیسر مخدوم احمد بلال نے کہا کہ دوائی منگوائی ہے ایک دو روز میں کاروائی کریں گے بعدازں راجہ صغیر احمد اور اے سی کہوٹہ ودیگر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی۔

نیو کہوٹہ ٹیکینکل ٹریننگ سنٹر نے بیس سال ہزاروں نواجواں کو ہنر مند بنا کر روزگار فراہم کیا

New Kahuta technical training centre praised for its contributions

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نیو کہوٹہ ٹیکینکل ٹریننگ سنٹر نے بیس سال ہزاروں نواجواں کو ہنر مند بنا کر روزگار فراہم کیا یہی وجہ ہے کہ NAVTTCنے اس ادارے کو ٹیکنیکل فیلڈ کے لیے چنا جس کی بدولت سیکڑوں NAVTTC نے کہوٹہ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے ذریعے ان نوجوانوں کو امتحان لے لے کر سرٹیفیکٹ دیئے یہ سرٹیفیکٹ دنیا بھر کے 156ممالک مین تسلیم کیا جات ہے کوئی ملک ہنر مند نوجوانون کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار NAVTTC کے تعاون نیو ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں ہنر مند طلباء کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف قریشی سابق ممبر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن راجہ سعید ایڈووکیٹ نے کیا اس موقع پر تقریب سے تحریک انصاف سابق ناظم مواڑہ راجہ الطاف سرپرست اعلی سعید افضل چوہان صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی جنرل سیکرٹری سوشل ویلفئر ٹرسٹ کہوٹہ سردار مسعود نے کیا ادارے کے پرنسپل راجہ حامد اعجاز نے کہا کہ 20سالوں سے یہ ادارہ علاقے ٹیکینکل تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ہزاروں طلباء و طالبات اس ادارے بسے فارغ ہو چکے ہیں تقریب کے اختتام پر طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے پرنسپل راجہ حامد اعجاز نے کہا کہ غریب اور نادرا افراد کے لیے فری تعلیم دی جائے گی مقررین نے ادارے کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے میزبان افتخار احمد غوری نے دیے جبکہ نیو ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کہوٹہ کے پرنسپل راجہ حامد اعجاز کی بیس سالہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button