DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Girls college Rawat teacher robbed on gun point at school gate, See college cctv video of the incident

مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سکول ٹیچرکو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی چھین لی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں علی الصبح مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سکول ٹیچرکو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی چھین لی واردات کے بعد تینوں مسلح ڈاکو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر باآسانی فرار مقدمہ درج تاحال سراغ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 8 بجے 3 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گرلز کالج روات کی ٹیچر رفعت بی بی ساکن کمال آباد راولپنڈی کو سکول گیٹ پر پہنچتے ہی گاڑی کے اندر یرغمال بنا لیا اور اسلحہ کی نوک پر اس کے بازو میں لگے لاکھوں روپے مالیت کے دو عدد طلائی کڑے اور3 ہزار روپے نقدی چھین لی موقع پر موجود دیگر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی موجودگی میں مسلح ڈاکو دیدہ لیری سے اسلحہ لہراتے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم سہالہ پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

https://www.facebook.com/malikawais.awan.1612/videos/2444390712501023/

Rawalpindi; Teacher Rifit Bibi of of Kamal Abbad was stopped on gun point at girls college Rawat and robbed of all her possession. The three armed men then escaped on their motorbikes. (See video above)

Show More

Related Articles

Back to top button