DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two arrested for torchering a teenager and making a video

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں وحشیانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ملزمان تشدد زدہ نوجوان سے پاؤں پڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)تھانہ کلر سیداں کی حدود میں وحشیانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ملزمان تشدد زدہ نوجوان سے پاؤں پڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے رہے۔متاثرہ نوجوان کی چچی شازیہ بی بی فریاد لے کر سی پی اور اولپنڈی کے پاس پہنچ گئی جس پر سی پی او نے تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے اور ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر پولیس نے دو ملزمان تبریز اختر اور شہباز علی کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسماۃ شازیہ اللہ دتہ دختر اللہ دتہ (مرحوم) سکنہ ڈھیری مرزیاں داخلی باغ بوٹا شاہ باغ نے سی پی او راولپنڈی کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا میں 8 ستمبر دن دو بجے اپنے کھیت میں کام کر رہی تھی جبکہ میرا بھتیجا راحت اقبال میر ے ساتھ کام کر رہا تھا،ارمان عرف پیرو موٹر سائیکل پر میرے پاس آیا اور میرے بھتیجے کو کہا کہ ایک دوست کے والد کے نماز جنازہ پر جانا ہے لہذا میرے ساتھ چلوجس پر میرا بھتیجا اس کے ہمراہ جنازے پر چلا گیااور دو دن گھر نہ آیا۔میرے تلاش کرنے پر مجھے گاؤں کے ایک لڑکے نے ویڈیو دیکھائی جس میں راحت پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ملزمان ویڈیو میں تشدد کیساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے اور اس سے پاؤں پکڑ واکر معافی بھی منگوائی۔شور شرابہ کرنے پر گاؤں کے لوگوں نے اس کی جان بچائی۔میرے بہت تلاش کرنے پر مجھے معلوم ہوا کہ میرا بھتیجا میری بہن کے گھر پر ہے۔میری منت سماجت پر وہ گھر واپس آیا اور بتایا کہ اس دن تبریز عرف راجو نے گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دی، تشدد کی جو ویڈیو بنائی گئی تھی وہ ان لڑکوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔اب وہ فون کر کے قانونی کارروائی سے روکنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔پولیس چوکی چوکپنڈوری میں قانونی کارروائی کیلئے درخواست لے کر گئی مگر انچارج پولیس چوکی سب انسپکٹر اسرار حسین نے کوئی کارروائی نہ کی۔

Kallar Syedan; Tabraiz Akhtar and Shabaz Ali of Shah Bagh have been arrested for torturing and humiliating Rahat Iqbal and making a video and then publishing it. Both men have been arrested by Kallar police.

محکمہ پولیس کو ایک سازش کے تحت ویڈیو وائرل کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

Video being published to discredit the police

کلر سیداں (اکرا م الحق قریشی)ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال نے کہا ہے کہ میڈیا پولیس کے مثبت پہلوؤں کو بھی اجاگر کرے۔محکمہ پولیس کو ایک سازش کے تحت ویڈیو وائرل کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر پولیس کے اچھے کاموں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے بدھ کے روز تھانہ کلر سیداں میں اچانک دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے مگر چند کالی بھیڑیں محکمہ پولیس کو بدنام کرنے کی سازش میں مصروف کار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی فورس کے بہترین امیج کی بنیاد اس کا اچھا اخلاق ہے، اچھا وقار اچھے اخلاق سے پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ڈسپلن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،ہمیں پولیس کا وقار بلند کرنا ہے اور محکمہ پولیس اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والی خلیج کو ختم کرنا ہے جس کیلئے میڈیا بہتر کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل اور بدنامی کا سبب بننے والے پولیس اہلکاروں اور آفسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔پولیس کا اولین مقصد دیانتداری،خوش اخلاقی اور عوام کا تحفظ اور ان کی مدد کرنا ہے۔پولیس آفسران و اہلکار عوام کی خدمت کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں اور شہروں کی داد رسی اس انداز میں کریں کہ اس کا اثر نمایاں ہوتا دیکھائی دے، اس سے عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جائے گا۔قبل ازیں ایس پی صدر نے راحت اقبال نامی نوجوان پر تشدد کرنے اور اسے پاؤں پڑ کر معافی مانگنے پر مجبور کرنے کے سلسلہ میں منظر عام پر آنے والی ویڈیو
کے باعث گرفتار ہونے والے دو ملزمان تبریز اختر اور شہباز علی سے کیس کے پس منظر کے بارے تفصیلات معلوم کیں۔بعد ازاں ایس پی نے فرنٹ ڈیسک کا بھی دورہ کیا۔ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی اور تھانہ محرر قاسم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

محلہ نئی آبادی کے دلاور جاوید کے قبضہ سے چھ لیٹر جبکہ محمد فاروق نامی منشیات فروش کے قبضہ سے پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد

Two arrested in possession of alcohol in Chauk Pindori

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تھانہ کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ شبریز اسلم نے دوران گشت چوکپنڈوری کے نواحی محلہ نئی آبادی کے دلاور جاوید کے قبضہ سے چھ لیٹر جبکہ محمد فاروق نامی منشیات فروش کے قبضہ سے پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

کلر سیداں تحصیل میں ڈینگی نے ڈیرے ڈال لیئے دو مزید ڈینگی وائرس کے مریض سامنے آ گئے

Two people more admitted in hospital with dengue virus

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں تحصیل میں ڈینگی نے ڈیرے ڈال لیئے دو مزید ڈینگی وائرس کے مریض سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 09 ہو گئی ہے جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور انچارج ٹی بی ڈاٹ کوم ڈاکٹر جازب علی کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ڈینگی مریضوں کیلئے مختص کی جانے والے وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔تحصیل اینٹمالوجسٹ قاضی فرحان نے بتایا کہ سدیوٹ کے 22 سالہ طالب علم محمد اویس اور چوکپنڈوری کے نواحی علاقہ تریل کے رہائشی عدیل جو کہ ڈی ایچ اے میں کیبل نیٹ ورک کا کام کرتا ہے کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں راولپنڈی کے ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کلرسیداں میں پہلی بار ڈینگی کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے جس سے عام افراد میں بھی خوف و حراس پھیلا ہوا ہے عام شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ڈینگی پر کنٹرول کرنے میں ناکای کے بعد یہ کہہ دینا کہ سردی پڑنے سے ڈینگی خود ہی مر جائے گا انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان ہے ماضی میں شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے بڑی جانفشانی سے ڈینگی کو شکست دی تھی جو حکمرانوں کی غفلت اور لاپرواہی سے یہ وبائی مرض پھر لوٹ آئی ہے جس کے ذمہ داران موجودہ حکمران اور محکمہ صحت ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button