DailyNewsKahuta

Kahuta; Raja Amir Mazhar announces to contest seat of Tehsil Nazim

سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر نے آزاد حثیت سے تحصیل ناظم کا الیکشن لڑنے کا اعلان

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر نے آزاد حثیت سے تحصیل ناظم کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گی۔اصل ٹکٹ عوام کے پاس ہے جس کو “ووٹ “کہتے ہیں جو ٹکٹ جس کو ملتا ہے وہی منتخب ہوتا ہے عوام نے منتخب کیا اور خدمت کر نے کا موقع ملاعوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا۔ میری سیاسی زندگی عوام کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرع ہے نہ کبھی کسی سے ڈرا ہوں نہ کبھی کے سامنے جھکا ہوں میں صرف اور صرف اللہ پاک کی ذات کے سامنے جھکتا ہوں اور اسی پاک ذات سے ڈرتا بھی ہوں جس کے قبضے میں تمام کائینات کا نظام ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا محور ہے میرے والد محترم سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہرحسین نے ساری زندگی عوام کی خدمت کی ان کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے میں نے بھی اپنی یوسی کی عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے میں سابقہ ادوار میں اپنی یوسی میں بے شمار تر قیاتی کام کرائے ہیں جو سب کے سب آن دی ریکارڈہیں انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کے مسائل دیکھتے ہوئے تحصیل ناظم کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوام کے تمام مسائل ان کی دیلیز پر حل کروں گا۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کااڈیالہ جیل کا دورہ

MPA Raja Sagheer Ahmed visits Adiala jail

نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس کے زیر اہتمام کبڈی میچ پاکستان بھر سے کبڈی کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا

Kabaddi matches organized by young political and social personality Raja Qaiser Vaince was attended by prominent Kabadi players from all over Pakistan.

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس کے زیر اہتمام کبڈی میچ پاکستان بھر سے کبڈی کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا میچ کے اختتام پر MPAراجہ صغیر احمد، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری شفقت محمود، راجہ خالد پر ویز، راجہ ذوالفقار علی ستی اور راجہ بابو ظفر اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل حلقہ PP-7کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس آف یوسی کنوہاکے زیر اہتمام کبڈی کا ایک بڑا سپر میچ کھیلا گیا جس مہمان خصوصی کے طور پر پی ٹی آئی کے MPAراجہ صغیر احمد، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری شفقت محمودسابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویزآف کوئی راجگان، راجہ ذوالفقار علی ستی اور راجہ بابو ظفر اقبال نے شر کت کی میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے دور دور سے عوام آئے جن کو ایک خوبصورت کھیل دیکھنے کو ملا۔ مہمان خصوصی اوراہلیان علاقہ نے پر امن اور خوبصورت میچ کے انعقاد پر منتظم حلقہPP-7کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button